کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کی توانائی کے تحفط کی ضروریات کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے


643 ہیکٹر جنگلاتی اراضی ایس سی سی ایل کو دی گئی

نینی کوئلے کی کان سے پیداوار جلد شروع ہوگی

Posted On: 05 JUL 2024 8:27PM by PIB Delhi

13اگست  2015 کو ایس سی سی ایل کے تھرمل پاور پلانٹ میں کوئلے کے کیپٹیو استعمال کے لیے 10 ملین ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی اوڈیشہ میں نینی کوئلہ کان سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) کو مختص کی گئی تھی۔ اس کان کو اکتوبر 2022 میں اسٹیج-II فارسٹ کلیئرنس کے بعد جنگل کی زمین کے حوالے کرنے میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کی وجہ سے کان کے آپریشنلائزیشن میں تاخیر ہوئی ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے حکومت اوڈیشہ کے ساتھ طویل عرصے سے زیر التوا مسئلے کو حل کرنے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے تحت کان کو جلد از جلد چلانے کے لیے وسیع بات چیت کی ہے۔ نتیجے کے طور پر، 04 جولائی 2024 کو 643 ہیکٹر جنگلاتی زمین ایس سی سی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جناب  جی کشن ریڈی نے اس مسئلہ کو جلد حل کرنے پر اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

توقع ہے کہ ایس سی سی ایل جلد ہی کان سے کانکنی شروع کردے گا۔ یہ قدم تلنگانہ کی توانائی کے تحفظ کی ضروریات کو مزید مضبوط اور محفوظ بنائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8111


(Release ID: 2031171) Visitor Counter : 87