صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند 6 سے 9 جولائی تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

Posted On: 05 JUL 2024 6:59PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 6 سے 9 جولائی 2024 تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ ہند 6 جولائی کو بھوبنیشور میں اُتکل منی پنڈت گوپ بندھو داس  کی 96ویں برسی کے پروگرام میں شرکت کریں گی۔

7 جولائی کو صدر جمہوریہ ہند پوری میں بھگوان جگن ناتھ کی گنڈیچا جاترا (کار میلہ)  ملاحظہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ ہند 8 جولائی کو اُدے گری گپھاؤں کا دورہ کریں گی، اور ببھوتی کاننگو کالج آف آرٹ اینڈ کرافٹس اور اُتکل یونیورسٹی آف کلچر کے طلبا کے ساتھ گفت و شنید کریں گی۔ اُسی دن، وہ بھوبنیشورکے قریب واقع ہری دامادا گاؤں میں برہما کماریوں کے ڈیوائن ریٹریٹ سینٹر کا افتتاح کریں گی اور ’طرز حیات برائے ہمہ گیریت‘ مہم کا آغاز کریں گی۔

9 جولائی  کو صدر جمہوریہ ہند بھوبنیشور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی ایس ای آر) کی 13ویں گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8101



(Release ID: 2031130) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil