مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹکنالوجی کا محکمہ 5جی  اور 6جی  ٹیکنالوجیز ہیکاتھون اور ڈبلیو ٹی ایس اے آؤٹ ریچ سیشنز کی تیاری کر رہا ہے


دہلی، حیدرآباد اور بنگلورو میں خصوصی  5جی لیبز میں 30 گھنٹے کا پروگرام منعقد کیا جائے گا

ٹیلی کام سنٹر آف ایکسی لینس نے "5جی/6جی ہیکاتھون" اور " ڈبلیو ٹی ایس اے آگاہی سیشنز" کے انعقاد کے لیے درخواستوں کو مدعو کرنے کی تجویز کی درخواست جاری کی

Posted On: 05 JUL 2024 6:04PM by PIB Delhi

ہندوستان ستمبر کے مہینے میں " ڈبلیو ٹی ایس اے 24 (ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی) آؤٹ ریچ سیشنز" کے ساتھ ساتھ "5جی/6جی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ہیکاتھون" کی میزبانی کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد اختراع کاروں، صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین تعلیم کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ اگلے سلسلے کی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔

باوقار ڈبلیو ٹی ایس اے 2024 نئی دہلی میں 15 سے 24 اکتوبر 2024 تک منعقد ہوگا، جو 5جی اور 6جی  نیٹ ورکس کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ڈبلیو ٹی ایس اے ایک چار سالہ پروگرام ہے اور آئی ٹی یو (ٹیلی مواصلات کی بین الاقوامی  تنظیم) سٹینڈرڈائزیشن سیکٹر (آئی ٹی یو-ٹی) کی گورننگ کانفرنس کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ ان تین عالمی کانفرنسوں میں سے ایک ہے جس کا اہتمام ٹیلی مواصلات کی بین الاقوامی  تنظیم (آئی ٹی یو) اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک ادارہ ہے۔ یہ پروگرام عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کے معیارات قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جس سے ہندوستان کی ڈبلیو ٹی ایس اے کی میزبانی ایک اہم سنگ میل ہے۔

ڈبلیو ٹی ایس اے 2024، دیگر متعلقہ اقدامات جیسے کہ آئی ٹی یو کیلیڈوسکوپ کانفرنس (21-23 اکتوبر 2024)، آئی ٹی یو نمائشیں (14-24 اکتوبر 2024)، نیٹ ورک آف ویمن (17 اکتوبر 2024) اور AI فار گڈ (18 اکتوبر2024) کے ساتھ ہوں گے۔ تاکہ شعبے میں بات چیت اورشمولیت  کو فروغ دیا جاسکے۔

اس کے علاوہ، پروگرام سے پہلے ایک ہیکاتھون ڈویلپرز کو مختلف حل دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

مزید برآں، ٹیکنالوجی کا محکمہ اسی مقام پر انڈین موبائل کانگریس (آئی ایم سی 2024) کا انعقاد کرے گا، جس کی مقررہ تاریخ 15 سے 19 اکتوبر 2024 تک ہے۔ اس سال، 6جی پر اسپاٹ لائٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ،کوانٹم ٹیکنالوجی  اور سرکلر اکانومی کے ساتھ ساتھ ، 5جی یوز کیس شوکیس، کلاؤڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ، سیمی کنڈکٹرز، سائبر سیکیورٹی، گرین ٹیک، سیٹ کام اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ۔ پر توجہ دی جائے گی۔

اگلی نسل کی اختراعات کو آگے بڑھانے کے لیے 5جی/6جی ہیکاتھون

ایشیا کے سب سے بڑے ٹکنالوجی فورم، انڈین موبائل کانگریس  2024 کے ساتھ منسلک، ہیکاتھون ٹیلی کمیونیکیشن میں جدید اختراعات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ 5جی اور 6جی جیسی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ ایونٹ صنعت، اکیڈمی اور اسٹارٹ اپس کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرے گا، جن کا مقصد اہم حل پیش کرنا ہے۔

دہلی، حیدرآباد اور بنگلور میں 5جی لیبز میں منعقد ہونے والے 30 گھنٹے کے پروگرام کے دوران، شرکاء اپنے خیالات کو تیار کرنے کے لیے متحرک ماحول میں تعاون کریں گے۔ ہیکاتھون کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کو فروغ دینا ہے، جس کا اختتام ان فاتحین کے انتخاب پر ہوتا ہے جو آئی ایم سی  2024 میں اپنی اختراعات پیش کریں گے۔

ڈبلیو ٹی ایس اے آؤٹ ریچ سیشنز: ٹیلی کام کے معیارات کے مستقبل کی تشکیل

ہیکاتھون کے ساتھ ساتھ، ڈبلیو ٹی ایس اے آؤٹ ریچ سیشنز کو عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) کے بارے میں بیداری اور گہری سمجھ بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ایک عالمی فورم ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی  کے لیے معیارات قائم کرتا ہے۔ یہ سیشنز طلباء اور محققین کو ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں معیار کاری کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دہلی، حیدرآباد اور بنگلورو میں طے شدہ، آؤٹ ریچ سیشنز کا مقصد لرننگ اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ براہ راست مشغولیت، بامعنی بات چیت اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

تجاویز کی درخواست

ٹیلی کام سینٹر آف ایکسی لینس نے ایک درخواست برائے تجویز  جاری کی ہے جس کا مقصد "5جی/6جی ہیکاتھون" اور " ڈبلیو ٹی ایس اے آگاہی سیشنز" کے انعقاد کے لیے درخواستیں طلب کرنا ہے۔

https://tcoe.in/uploads/notification_attachment/notification_attachment_66855d8d8dc9c.pdf

 

 اس میں شرکت اور پروگرام  سے متعلق تازہ ترین جانکاری سے متعلق  مزید تفصیلات کے لیے، ٹی سی او ای انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ (https://www.tcoe.in)  ملاحظہ کریں

 

ش  ح۔ م ع  ۔ ج

UNO-8098

 



(Release ID: 2031076) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi