ریلوے کی وزارت

‘‘ہندوستانی ریلوے غریب، نچلےمتوسط ​​اور متوسط ​​طبقے کو سستا سفر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے’’- اشونی ویشنو


اشونی ویشنو نے ریلوے فیملی سے اپیل کی کہ وہ پوری لگن کے ساتھ کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کا ریلوے پر اعتماد قائم رہے

Posted On: 05 JUL 2024 6:01PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج ریل بھون میں مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستانی ریلوے غریب، نچلے متوسط ​​اور متوسط ​​طبقے کو سستا ریل سفر فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے نے اگلے دو سالوں میں 10,000 نان اے سی کوچز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UO69.jpg

 

جناب  اشونی ویشنو نے ملک بھر کے 12 لاکھ ریلوے جوانوں سے بھی لگن کے ساتھ کام کرنے اور اپنے حوصلے بلند رکھنے کی اپیل کی۔ نیز، انہوں نے ریلوے سے متعلق  اہلکاروں  پر زور دیا کہ وہ اجتماعی طور پر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کا ریلوے پر اعتماد قائم رہے۔

 

 

 

*******

U.No: 8096

  ش ح۔ام۔ج۔



(Release ID: 2031072) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Kannada , Hindi