ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کے گتی شکتی وشو ودیالیہ (جی ایس وی) وڈودرا اور ایئربس نے ایرو اسپیس کی تعلیم اور تحقیق کے معاہدے پر دستخط کیے


ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، جی ایس وی ایک ‘اپنی نوعیت کی پہلی’ یونیورسٹی ہے جس کا مقصد ریلوے، ہوا بازی، جہاز رانی، بندرگاہوں، شاہراہوں، سڑکوں اور آبی گزرگاہوں میں قومی ترقیاتی منصوبوں کے مینڈیٹ کو پورا کرنا ہے

Posted On: 05 JUL 2024 5:47PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے کی گتی شکتی وشو ودیالیہ (جی ایس وی) وڈودرا اور ایربس نے ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے کے لئے آج باہمی تعاون کیا ہے۔ ستمبر 2023 میں دستخط کیے گئے مفاہمت  نامے  پر عمل کرتے ہوئے، ریل بھون، نئی دہلی میں جناب  ریمی میلارڈ (صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایئربس انڈیا اور جنوبی ایشیا) اور پروفیسر منوج چودھری (نائب چانسلر، گتی شکتی وشو ودیالیہ) کے درمیان ایک حتمی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

 

ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب  اشونی ویشنو، جو گتی شکتی وشو ودیالیہ کے پہلے چانسلر بھی ہیں، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب  کنجراپو رام موہن نائیڈو، ریلویز کے مرکزی وزیر مملکت  جناب رونیت سنگھ،چیرمین اور سی ای او، ریلوے بورڈ محترمہ جیا ورما سنہا، شہری ہوا بازی کی وزارت میں سکریٹری جناب ووملمنگ وولنم اور ریلوے بورڈ کے سینئر افسران کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے میں پورے پروگرام کے دورانیے کے لیے 40 جی ایس وی  طلباء کے لیے ایک مکمل اسکالرشپ پروگرام، جی ایس وی  میں سنٹر آف ایکسی لینس کے ساتھ ساتھ جی ایس وی  میں ایئربس ایوی ایشن چیئر پروفیسر کا عہدہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، جی ایس وی اور ایئربس ایوی ایشن کے شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے ایگزیکٹو ٹریننگ کے لیے شراکت داری کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OS65.jpg

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب  اشونی ویشنو نے کہا، ‘‘آج مفاہمت نامے سے حقیقی کارروائی میں تبدیلی کی سمت بڑھنے کا موقع ہے۔ جی ایس وی  اور ایئربس کو مبارکباد۔ جو بھی وعدہ کیا گیا ہے اسے پورا کیا گیا، یہ وزیر اعظم مودی جی حکومت کے سب سے بڑے اہداف میں سے ایک ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نظریے کے ساتھ ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں، ہوا بازی،شاہراہوں، ریلوے، سڑک نقل و حمل  کے شعبوں میں ترقی ہونی چاہئے۔ عملی طورپر ،سب کو ساتھ ساتھ چلنا ہی ہوگا۔ہم سب کا ساتھ سب کا وکاس  جاری رکھیں گے۔ جی ایس وی کے قیام کی وجہ یہ تھی کہ جی ایس وی کا ایک مرکوز اور خصوصی ادارہ ہونا چاہئے ،جو نقل و حمل کے تمام شعبوں کو پورا کرتا ہو، ہم نے ریلوے کے ساتھ اس کا آغازکیا، ہم آہستہ آہستہ مینوفیکچرنگ کی طرف بڑھے، اگلا شعبہ شہری ہوابازی کا رہا اور اس کے بعد جس شعبہ کا نمبر ہے وہ جہازرانی اور لاجسٹکس کی وزارت ہے،ہم مکمل طورپر مرکوز  طریقے سے ایک پروگرام اور ایک شعبہ  کے ساتھ   اس کا آغاز کریں گے اور پھر ہم نقل و حمل کے دوسرے شعبوں کا بھی رخ کریں  گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021TXV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00371IM.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  کنجراپو رام موہن نائیڈو نے کہا، ‘‘مجھے خوشی ہے کہ ایئربس کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔ شہری ہوا بازی ہندوستان میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔ پچھلے دس سالوں میں، ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے تقریباً دوگنا ہو کر 157 ہوگئی ہے۔ اب، اڑان اسکیم نے ہوا بازی کے نقشے پر ٹائر II اور ٹائر III کے شہروں کو بھی شامل کیا  ہے، ہم شہری ہوا بازی کی وزارت گتی شکتی وشو ودیالیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور اشتراک  جاری رکھیں گے اور یہ کہ جی ایس وی، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی تیاری کریں۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BF43.jpg

 

جناب رونیت سنگھ نے اجتماع سے خطاب کیا اور جی ایس وی  اور ایئربس کو مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے روزگار کی تخلیق میں اضافہ ہوگا اور ہمارے ملک سے برین ڈرین کو روکا جائے گا۔

ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں ایئربس کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر ریمی میلارڈ نے کہا‘‘یہ صنعت اور اکیڈمی کے درمیان ایک اہم شراکت داری ہے جو پیشہ ور افراد کے ایک مضبوط پول کی ترقی میں مدد کرے گی جو ہندوستان کے نقل و حمل کے شعبے، خاص طور پر ہوا بازی کے مستقبل کو تقویت بخشے گی۔ یہ حکومت ہند کے 'اسکل انڈیا' پروگرام کی ایک منفرد کامیابی کی کہانی ہوگی۔ مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، ہم ہندوستان میں اپنی سپلائی چین میں 15000 طلباء کو ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے’’۔

پروفیسر منوج چودھری، وائس چانسلر – جی ایس وی  نے روشنی ڈالی ‘‘ایئربس کے ساتھ یہ اہم شراکت داری جی ایس وی کے صنعت سے چلنے والی اور اختراع پر مبنی یونیورسٹی بننے کے وژن کو نمایاں طور پر آگے بڑھائے گی اور ہندوستان میں صنعت-اکیڈمی تعاون کے لیے ایک ٹیمپلیٹ کی وضاحت بھی کرے گی۔ ہم جی ایس وی  میں باقاعدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹیو ایجوکیشن پروگراموں کے لیے ایئربس کے بہت اہم شراکت کے لیے ان کے شکر گزار ہیں، جو اعلیٰ انسانی وسائل کی تخلیق، ہنر مندی اور جدید تحقیق کے ذریعے ہندوستان میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کو قابل بنائے گا۔’’

گتی شکتی وشوودیالیہ  (جی ایس وی) وڈودرا  کو 2022 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، تاکہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے تمام شعبوں کے لیے بہترین افرادی قوت اور ہنر پیدا کیا جا سکے۔ یہ مرکزی یونیورسٹی وزارت ریلوے، حکومت کے زیر اہتمام ہے۔ ہندوستان کے اور اس کے پہلے چانسلر کے طور پر جناب اشونی ویشنو، ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر ہیں۔

ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، جی ایس وی  ایک ‘‘اپنی نوعیت کی پہلی’’ یونیورسٹی ہے جس کا مقصد ریلوے، جہازرانی ، بندرگاہوں، شاہراہیں، سڑکیں، آبی گزرگاہیں، اور ہوا بازی وغیرہ پر قومی ترقیاتی منصوبوں (پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان 2021 اور نیشنل لاجسٹک پالیسی 2022) کے مینڈیٹ کو پورا کرنا ہے۔

 

*****

 

U.No: 8095

  ش ح۔ام۔ج۔



(Release ID: 2031066) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Marathi , Hindi