عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) کی جانب سے فیملی پنشن کی شکایات کے ازالے کی خصوصی مہم کے پہلے ہفتے میں 1034 کیسز کا ازالہ کیا گیا
Posted On:
05 JUL 2024 5:26PM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے مرکزی حکومت کے خاندانی پنشن یافتگان کی 'زندگی میں آسانی' لانے کے لیے 1-31 جولائی 2024 تک خاندانی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک ماہ طویل مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم، جو ڈی او پی پی ڈبلیو کے 100 دن کے ایکشن پلان کا حصہ ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن نے یکم جولائی 2024 کو نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں شروع کی تھی۔
اس خصوصی مہم کے لیے، 1891 (15جون 2024 تک) فیملی پنشن سے متعلق 46 وزارتوں/محکموں/تنظیموں سے متعلق شکایات جن میں دفاع، ریلوے، ایم ایچ اے کے تحت سی اے پی ایف وغیرہ شامل ہیں، مہم سے پہلے کے مرحلے میں شناخت کی گئی ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی متعلقہ وزارت/محکمہ/تنظیم، پے اکاؤنٹس آفسیز (پی اے اوز)، سنٹرل پنشن اکاؤنٹنگ آفس (سی پی اے او)، پنشن تقسیم کرنے والے بینک، پنشن یافتگان کی بہبود کی انجمنیں وغیرہ اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
متعلقہ فریقوں کی مربوط کوششوں سے 04 جولائی 2024 تک 1891 شکایات میں سے 1034 شکایات کا ازالہ کیا گیا، اس طرح زیر التواء کیسز کی تعداد 857 تک رہ گئی۔ ٹاپ 03 کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ (356)،دفاعی خزانہ کا محکمہ (347) اور ریلوے کی وزارت (66)ہیں۔
*****
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:8092
(Release ID: 2031059)
Visitor Counter : 48