وزارت دفاع
نئی دہلی میں ہندوستان اور ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کی وزارت دفاع کے درمیان سکریٹری سطح کی پہلی میٹنگ ہوئی
دوطرفہ دفاعی تعاون کے امکانات کو پورا کرنے کے لیے باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز
Posted On:
05 JUL 2024 4:41PM by PIB Delhi
وزارت دفاع اور ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی وزارت دفاع کے درمیان سکریٹری سطح کی پہلی میٹنگ 5 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع جناب گری دھر ارامانے کر رہے تھے اور اس میں وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔ کانگو کے وفد کی قیادت دفاع کے مستقل سکریٹری، وزارت دفاع، ڈی آر سی میجر جنرل لوکیوکیلا میٹکویزہ مارسل کر رہے تھے اور اس میں وزارت کے سینئر افسران اور ہندوستان میں ڈی آر سی کے سفارت خانے کا ایک نمائندہ شامل تھا۔
اس میٹنگ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے امکانات کو پورا کرنے کے لیے تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ علاوہ ازیں اس میٹنگ میں تربیت اور دفاعی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ہندوستانی وفد نے دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں ہندوستان کی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کے وفد نے اپنی مسلح افواج کو جدید تربنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے شعبوں کی تجویز پیش کی۔
قبل ازیں ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کے وفد نے دفاعی عملے کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی سے ملاقات کی۔
ہندوستان کے ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ہندوستان 1962 میں کنشاسا میں سفارتی مشن قائم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی نئی راہیں کھلنے کی امید ہے۔
******
ش ح۔ م ع ۔ ج
UNO-8088
(Release ID: 2031036)
Visitor Counter : 69