کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے شعبے نے مئی 2024 میں آٹھ بنیادی صنعتوں میں 10.2 فیصد کی نمایاں ترقی حاصل کی

Posted On: 04 JUL 2024 3:43PM by PIB Delhi

وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ آٹھ بنیادی صنعتوں (آئی سی آئی ) کے انڈیکس (بنیادی سال 2011-12) کے مطابق کوئلے کے شعبے نے مئی 2024 کے مہینے میں آٹھ بنیادی صنعتوں میں بجلی کی صنعت کے بعد 10.2 فیصد (عارضی) کی سب سے زیادہ ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی سی آئی  آٹھ بنیادی صنعتوں کی مشترکہ اور انفرادی پیداواری کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے۔جن میں  سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، اور اسٹیل شامل ہے۔

 

آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ انڈیکس میں مئی 2024 میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس نے مجموعی صنعتی توسیع میں کوئلے کے شعبے کے خاطر خواہ شراکت کی نشاندہی کی۔ کوئلے کی صنعت نے مسلسل اپنے ہم منصبوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پچھلے دو مالی سالوں میں آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی سے زیادہ ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

اس قابل ذکر نمو کے پیچھے محرک قوت کو مئی 2024 کے دوران کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافے کو قرار دیا جا سکتا ہے، جس کی پیداوار متاثر کن 83.91 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.15 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے۔ پیداوار میں یہ اضافہ توانائی اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے شعبے کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔

 

کوئلے کے شعبے کی غیر معمولی توسیع، آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی کو آگے بڑھانے میں اس کے اہم کردار کے ساتھ، وزارت کوئلہ کی مسلسل کوششوں اور فعال اقدامات کا ثبوت ہے۔ یہ کوششیں ‘‘آتم نیر بھر بھارت’’کے وژن سے ہم آہنگ ہیں اور خود کفالت اور توانائی کی حفاظت کی طرف ملک کی ترقی میں تعاون دیتی  ہیں۔

*****

  ش ح۔ام۔ن ا ۔

U.No: 8062


(Release ID: 2030728) Visitor Counter : 54