وزارت دفاع

رکشا منتری نے آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اوردوطرفہ دفاعی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا بات چیت ،ہند-بحرالکاہل خطے میں دونو ں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر مرکوز رہی : جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 04 JUL 2024 1:18PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  4جولائی  2024 کو آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع جناب رچرڈ مارلیس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعہ رکشا منتری نے بتایا کہ  اس بات چیت میں  دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق کئی معاملات  کا جائزہ لیا گیا اور  بات چیت ہند – بحرالکاہل خطے میں  دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر مرکوز رہی۔انہوں نے کہا: ‘‘ہم ، ہند-آسٹریلیائی جامع  اسٹریٹجک   شراکت داری کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔’’

دونوں وزراء نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت  دفاعی تعاون میں  ہونے والی زبردست  پیش رفت کا ذکر کیا اور  گزشتہ ہند- آسٹریلیا 2+2 وزارتی مذاکرات کے بعدسے  تعلقات  میں جو پیش رفت  ہوئی اس کی تعریف کی ۔ گزشتہ مذاکرات   کا اہتمام  نومبر  2023  میں  کیا گیا تھا ،جس میں ان دونوں وزراء نے شرکت کی تھی۔آسٹریلیا نے  اپنی قومی دفاعی دستاویز میں   ہندوستان کو  اعلیٰ درجے کا سکیورٹی پارٹنر  تسلیم کیا تھا۔یہ دستاویز  2024  میں  جاری کی گئی تھی۔

جناب رچرڈ مارلیس نے   لگاتار دوسری بار  رکشا منتری کی ذمہ داری سنبھالنے پر جناب راج ناتھ سنگھ کو مبارکباد پیش کی اورہندوستانی جمہوری نظام  کے کام کاج کی تعریف کی ،جس میں  بڑی تعداد میں لوگ  حق  رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے  ٹیم انڈیا کے    ٹی -20 ورلڈ چمپئن  بننے پر بھی  رکشا منتری  کو مبارکباد پیش کی۔

*****

U.No:8051            

         ش ح۔ا گ- رم



(Release ID: 2030653) Visitor Counter : 16