کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی سی جی سی ایل نے پہلےکول گیس کاری پروجیکٹ کے لیے نیلامی سے پہلے کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 03 JUL 2024 7:28PM by PIB Delhi

بھارت کول گیسی فیکیشن اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (بی سی جی سی ایل) نے یکم جولائی کو نوئیڈا میں اپنے پہلے کول  گیس کاری پروجیکٹ کے لیے نیلامی سے پہلے کی میٹنگ کی۔ اجلاس میں 8 ممکنہ بولی دہندگان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بولی سے پہلے کی میٹنگ نے جامع بات چیت، وضاحتوں، تعاون کے مواقع اور ضروری پروجیکٹ کی معلومات کو پھیلانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00141PQ.jpg

کوئلہ کی وزارت کی اسٹریٹجک ہدایت کے تحت، بی سی جی سی ایل نے تین لمپ سم ٹرنکی (ایل ایس ٹی کے)  پیکجوں کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے-بی سی جی سی ایل نے ایل ایس ٹی کے-2   30 مئی کو، اور ایل ایس ٹی کے3-اور ایل ایس ٹی کے-4 14جون 14کو تین لمپ سم ٹرنکی (ایل ایس ٹی کے) پیکجوں کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے ان ٹینڈرز کا مقصد  منصوبے کی ترقی کے لیے تفصیلی فزیبلٹی رپورٹ (ڈی ایف آر) ضروری ہے۔

حکومت نے سرمایہ کاری اورسی آئی ایل اور بی ایچ ای ایل کے درمیان جوائنٹ وینچر کمپنی کے قیام کی منظوری دی ہے جس میں سی آئی ایل کا 51فیصد حصہ ہے۔ اسی مناسبت سے، بی سی جی سی ایل ، سی آئی ایل  کی ایک ذیلی کمپنی کوئلے سے کیمیکل آپریشن کو آگے بڑھانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

بی سی جی سی ایل ہندوستان میں اپنے پہلے کول گیسیفیکیشن پروجیکٹ کے ساتھ خاطر خواہ پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اوڈیشہ میں مہانڈی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل) کے لکھن پور علاقے میں قائم کیا جانے والا پروجیکٹ، ٹینڈروں کی حالیہ فلوٹنگ کے ساتھ اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8041

 


(Release ID: 2030533) Visitor Counter : 53