وزارتِ تعلیم

اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے ہندوستانی زبانوں میں قومی سطح کے تحریری مسابقے کے لیے پلیٹ فارم تیار کرنے پر میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 03 JUL 2024 4:11PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم  کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے(ڈی او ایس ای ایل) کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے 28 جون 2024 کو شراکت داروں کی ایک مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ہندوستانی زبانوں میں ضلعی، ریاستی اور قومی سطح کے تحریری مسابقے کے انعقاد کے لیے ایک پلیٹ فارم کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس  میٹنگ میں اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے(ڈی او ایس ای ایل)، ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ( سی بی ایس ای)، نیشنل بک ٹرسٹ(این بی ٹی)،تعلیمی تحقیق و تربیت کے قومی کونسل(این سی ای آر ٹی)، نوودیہ ودیالیہ سمیتی(این وی ایس)، تعلیمی تحقیق و تربیت کے ریاستی کونسل(ایس سی ای آر ٹی) اور 9 ریاستوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

اشتراک وتعاون اور آگے بڑھنے کا عمل

جناب سنجے کمار نے مختلف شراکت داروں کے ساتھ اشتراک کرکے ان کوششوں کو ایک منظم فریم ورک میں ضم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے(ڈی او ایس ای ایل)زبان کے ماہرین اور ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ( سی بی ایس ای) کو شامل کرکے تعلیمی تحقیق و تربیت کے ریاستی کونسل(ایس سی ای آر ٹی)کا تعاون حاصل کرکے تشخیص کے عمل میں ان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول ریاستی/ضلعی سطح پر مختلف زبانوں میں تحریری مقابلے منعقد کریں گے، نیز سی بی ایس ای کے زیر اہتمام قومی سطح کے مقابلے کے لیے شرکاء کو شارٹ لسٹ کریں گے۔ جناب سنجے کمار نے ایس سی ای آر ٹی اور نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی)کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا، تاکہ قومی ڈیجیٹل لائبریری کے لیے علاقائی زبانوں کی مقبول کتابوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AZJK.jpg

 

انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ پراچی پانڈے نے مطلع کیا کہ پڑھنے اور لکھنے کے سلسلے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے جاری کوششیں اور اقدامات جولائی 2024 کے وسط میں ہونے والی آئندہ جائزہ میٹنگ کے دوران بحث کا ایک اہم موضوع ہوں گے۔شراکت داروں کی  باہمی مشاورت ہر سطح پر ہندوستانی زبانوں میں پڑھنے اور لکھنے کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم بنانے کے لیے اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے(ڈی او ایس ای ایل)اور مختلف شراکت داروں کی باہمی کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

پڑھنے اور لکھنے کی مہارتوں کو فروغ دینا

اس اقدام کا مقصد مختلف زبانوں میں طلباء کے پڑھنے اور لکھنے کی مہارتوں کو فروغ دینے، کثیر لسانیت کو فروغ دینے اور بچوں کو اپنی مادری زبان میں اظہار خیال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنا ہے۔ اہم پہلوؤں ، مثلاً عمر کے گروپ، حصہ لینے والی زبانیں اور لکھنے کی مہارتوں کی اقسام پر مرکوز گفتگو کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029NMM.jpg

 

بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنا

سی بی ایس ای اور مختلف ریاستوں کے نمائندوں کے ذریعہ پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جس میں ان کے موجودہ تحریری مقابلوں اور پڑھنے کے اقدامات کی نمائش کی گئی۔اہم مثالوں میں درج ذیل امور شامل ہیں:

  • سی بی ایس ای کی اظہار رائے کی سیریز: سی بی ایس ای کے طلباء کے لیے ایک سہ ماہی سرگرمی، ہرتین مہینے میں تقریباً 5 لاکھ شرکاء کو راغب کرتی ہے۔
  • آندھرا پردیش کا اسپیل بی پروگرام: منڈل، ضلع اور ریاستی سطح پر منتخب ریاستوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔
  • چھتیس گڑھ کا سدھی پروگرام: بنیادی طور پر چار قبائلی زبانوں ہلبی، بھدری، چھتیس گڑھی اور گونڈی میں پڑھنے اور لکھنے کی مہارت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
  • آسام کا گنوتسو: ایک پہل ،جس کا مقصد ابتدائی اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بڑھانا ہے، جس میں پڑھنے، لکھنے اور ریاضی کے سیکھنے کی سطح کا اندازہ لگانے اور اسے بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
  • اتر پردیش کی ‘‘کہانی سنانے کی پرتی یوگیتا’’: مرد اور خواتین اساتذہ کے لیے ضلع اور ریاستی سطح پر کہانی سنانے کا مقابلہ۔
  • تمل ناڈو کا علم تھیڈی کالوی:گوگل کے تعاون سے تیسری جماعت سے 9ویں جماعت کے لیے دو ہفتے کی ریڈنگ میراتھن؛ اور
  • کرناٹک کا نالی کالی پروگرام: بنیادی خواندگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور بچوں کی لائبریریوں کا قیام،پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک کے طلباء کو موقع فراہم کرتا ہے۔

 

****

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8029



(Release ID: 2030444) Visitor Counter : 28