پنچایتی راج کی وزارت

کیرالہ میں پنچایتوں کو، 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ کے طور پر 5337.00 کروڑ روپے (21-2020 سے27-2026)


پنچایتی راج کی وزارت کو ابھی تک ریاستی مالیاتی کمیشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے والے کیرالہ سے جواب موصول نہیں ہوا ہے، جو کہ مارچ 2024 کے بعد گرانٹ جاری کرنے کے لیے لازمی شرط ہے

Posted On: 03 JUL 2024 2:57PM by PIB Delhi

کیرالہ میں گرام پنچایتوں کو 15ویں مالیاتی کمیشن  کی گرانٹس جاری کرنے میں مرکزی حکومت کی مبینہ غفلت پر کیرالہ میڈیا کے بعض حلقوں  میں رپورٹس کے  حوالے سےخبر ہے ۔ اس ضمن میں  پنچایتی راج کی وزارت  نے مندرجہ ذیل نشاندہی کی ہے:

(i)      حکومت ہند نے کیرالہ میں،  گرام پنچایتوں (16-2015 سے20-2019) کو،  14ویں مالیاتی کمیشن گرانٹس کے طور پر 3774.20 کروڑ روپے اور 5337.00 کروڑ روپے (28 جون 2024 تک) ان پنچایتوں کو 15ویں مالیاتی کمیشن گرانٹس کے طور پر جاری کیے ہیں۔(21-2020 سے 27-2026)

(ii)     پندرہویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے لیے، فنڈز ،کیرالہ کو دیہی مقامی اداروں کو یونائٹیڈ (بیسک) اور ٹائیڈ گرانٹس کی شکل میں جاری کیے گئے تھے۔ 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت مختص اور ریلیز کا تفصیلی سال وار خلاصہ ذیل میں جدول 1 کے مطابق ہے۔

فہرست 1

دیہی مقامی اداروں کے لیے ریاست کیرالہ کو پندرہویں مالیاتی کمیشن کے فنڈز مختص کرنے اور جاری کرنے کی صورتحال

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

سال

یونائٹیڈ گرانٹ

ٹائڈ گرانٹ

میزان

مختص رقم

جاری کردہ رقم

مختص رقم

جاری کردہ رقم

مختص رقم

جاری کردہ رقم

1

2020–21

814.00

814.00

814.00

814.00

1628.00

1628.00

2

2021–22

481.20

481.20

721.80

721.80

1203.00

1203.00

3

2022–23

498.40

498.40

747.60

747.60

1246.00

1246.00

4

2023–24

504.00

504.00

756.00

756.00

1260.00

1260.00

 

(iii)    پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق، ریاستوں کے لیے یہ لازمی ہے کہ (اے) ریاستی مالیاتی کمیشن (ایس ایف سی) کی تشکیل کریں (بی) ان کی سفارشات پر عمل کریں اور (سی) اس کے لیے   مارچ 2024 کو یا اس سے پہلے ریاستی قانون سازیہ سے پہلے کیے گئے اقدامات کے لیے وضاحتی یادداشت پیش کریں ۔ مارچ 2024 کے بعد،اس  ریاست کو کوئی گرانٹ جاری نہیں کیا جائے گا ، جس نے ایس ایف سی اور ان شرائط کے سلسلے میں آئینی دفعات کی تعمیل نہ کی ہو۔

(iv)    وزارت نے 11 جون 2024 اور 24 جون 2024 کو اپنے خط کے ذریعے، ریاستوں سے ریاستی مالیاتی کمیشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

(v)     ریاستی حکومت نے اپنا گرانٹ ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (جی ٹی سی)، مالی سال  2023-24 کے لیے غیر اعلانیہ گرانٹس کی دوسری قسط کا 7 جون 2024 کے خط کے ذریعے جمع کرایا ہے۔ مذکورہ جی ٹی سی کی جانچ پنچایتی راج کی وزارت کر رہی ہے اور وزارت خزانہ کو اگلی قسط (مالی سال 2024-25 کے لیے پہلی قسط) کے اجراء  کے لئے اس کی سفارش کی جا رہی ہے ۔ تاہم، 28 جون 2024 تک، وزارت کو کیرالہ سے ریاستی مالیاتی کمیشن پر تفصیلات فراہم کرنے کا جواب ابھی موصول نہیں ہوا ہے، جو مارچ 2024 کے بعد گرانٹس کے اجراء کے لیے ایک لازمی شرط ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع۔ن ا۔

U-8024



(Release ID: 2030395) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam