آئی ایف ایس سی اتھارٹی

ماہرین کی کمیٹی برائے موسمیاتی مالیات نے ٹرانزیشن فنانس( تغیراتی مالیات)  پر پہلی رپورٹ آئی ایف ایس سی اے کو پیش کی

Posted On: 02 JUL 2024 9:49PM by PIB Delhi

موسمیاتی مالیات کی ماہر کمیٹی نے ٹرانزیشن فائنانس(تغیراتی مالیات) پر اپنی پہلی رپورٹ کل چیئرپرسن، انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) جناب کے راجارمن کو پیش کی ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم نے 9 دسمبر 2023 کو آئی ایف ایس سی میں سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا:

’’ہماری جی-20  صدارت کے دوران، ہماری ترجیحات میں سے ایک عالمی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار مالیات کی ضرورت کو سمجھنا تھا۔ یہ سرسبز، لچکدار، اور جامع معاشروں اور معیشتوں کی طرف منتقلی میں معاون ثابت ہوگا۔ کچھ اندازوں کے مطابق، بھارت کو 2070 تک کم از کم 10 ٹریلین امریکی ڈالر کی ضرورت ہوگی تاکہ نیٹ زیرو ہدف حاصل کیا جاسکے۔ اس سرمایہ کاری کے لیے عالمی ذرائع سے فنانسنگ(سرمایہ کی فراہمی) ضروری ہے۔ لہذا، ہمارا مقصد آئی ایف ایس سی کو پائیدار مالیات کے لیے ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔ جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی  بھارت میں کم کاربن معیشت کی تعمیر کے لیے سبز سرمائے کی ضروری  آمد کے لیے ایک موثر چینل کے طور پر کام کرتا ہے۔ گرین بانڈز، پائیدار بانڈز، اور پائیداری سے منسلک بانڈز جیسی مالیاتی مصنوعات کی ترقی پوری دنیا کے لیے راستے اور رسائی کو آسان بنا دے گی۔’’

نتیجےکے طور پر،  آئی ایف ایس سی اے  کی طرف سے 21 دسمبر 2023 کو موسمیاتی مالیات سے متعلق ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، تاکہ آئی ایف ایس سی اے کو جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی میں موسمیاتی مالیاتی ایکو سسٹم اور آلات تیار کرنے کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کیا جا سکے جس میں ٹرانزیشن فنانس(تغیراتی مالیات)  پر خصوصی توجہ دی جائے اور ساتھ ہی جی آئی ایف ٹی- آئی ایف ایس سی  کےموسمیاتی فنانسنگ کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر قیام پر سفارشات فراہم کی جائیں ۔ کمیٹی کی سربراہی  جنا  ب  دھروبا پورکائستہھا  ڈائریکٹر- گروتھ اینڈ انسٹیٹیوشنل ایڈوانسمنٹ، کونسل آن انرجی، انوائرمنٹ اینڈ واٹر) کر رہے ہیں۔اور اس میں پالیسی تھنک ٹینکس، معیاری سیٹرز، کنسلٹنٹس، صنعت اور عالمی مالیاتی اداروں کے ماہرین شامل ہیں۔

ٹرانزیشن فنانس(تعیراتی مالیات)  کی رپورٹ تین ستونوں کے تحت ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کو حاصل کرتی ہے:

1. ٹرانزیشن فنانس(تغیراتی مالیات)  کا دائرہ کار اور تعریف،

2. پالیسی اور ضابطہ،

3. مالیاتی میکانزم اور آلات۔

یہ اسٹیل، سیمنٹ، شپنگ، کھاد وغیرہ جیسے مشکل سے کم سیکٹروں کی طرف سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے میں ٹرانزیشن فنانس کے کردار پر زور دیتا ہے جو ہندوستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ رپورٹ آئی ای ایس سی اے اور پالیسی سازوں کو عالمی بہترین طریقوں اور ریگولیٹری مناظر کو تلاش کرتے ہوئے اسٹریٹجک سفارشات پیش کرتی ہے، تاکہ جی آئی ایف ٹی- آئی ایف ایس  سی  کے کردار کو بین الاقوامی موسمیاتی سرمائے کی  آمد کو راغب کرنے کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر بڑھایا جا سکے جس کے نتیجے کے طور پر  2070 تک ہندوستان کے خالص صفر کو حاصل کرنے کے جرآت مندانہ  ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ .

آئی ایف ایس سی اے رپورٹ کی بنیاد پر ٹرانزیشن فنانس کے فریم ورک پر کام شروع کرے گا۔

رپورٹ اور ماہر کمیٹی کی تفصیلی سفارشات آئی ایف ایس سی اے کی ویب سائٹ https://shorturl.at/EqhIG پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

توقع ہے کہ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی اور ‘‘ جی آئی ایف ٹی – آئی ایف ایس سی کو موسمیاتی مالیاتی مرکز میں تبدیل کرنا’’ کے موضووع  پر اپنی اگلی رپورٹ کا مسودہ تیار کرے گی۔

********

ش ح۔س ب ۔ رض

U:8016

 



(Release ID: 2030338) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil