کوئلے کی وزارت

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے نرمان پورٹل کا آغاز کیا


یہ اسکیم یو پی ایس سی کے اہل امیدواروں کو ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گی

Posted On: 02 JUL 2024 9:17PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں ایک پورٹل ”نوبل انیشی ایٹو فار ریوارڈنگ مینز اسپائرنٹ آف نیشنل سول سروسز ایگزامینیشن (نرمان)“ کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن ”مشن کرم یوگی“ کے مطابق، یہ کول انڈیا لمیٹڈ کی طرف سے اپنے آپریٹنگ اضلاع کے ہونہار نوجوانوں کے لیے ایک منفرد سی ایس آر اسکیم ہے جنہوں نے 2024 میں یو پی ایس سی امتحان (سول سروسز اور فاریسٹ سروس کے لیے) کے ابتدائی دور میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا، وزارت کوئلہ کے دیگر سینیئر افسران اور کوئلہ کمپنیوں کے سی ایم ڈی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

اس اسکیم کا مقصد ابتدائی امتحان کے اہل امیدواروں کو 1,00,000 (ایک لاکھ روپے) کی امداد فراہم کرنا ہے جن کی سالانہ گھریلو آمدنی 8 لاکھ سے کم ہے اور جن کا تعلق درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، خواتین یا تیسری جنس سے ہے؛ اور جو سی آئی ایل کے 39 آپریشنل اضلاع میں سے کسی کے مستقل رہائشی ہیں۔

 

 

درخواست کا پورا عمل ایک خصوصی پورٹل کے ذریعے کیا جاتا ہے جس سے درخواستوں کی مکمل شفافیت اور بغیر کسی رکاوٹ کے اسکریننگ کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈجیٹل انڈیا کے خواب کو پورا کیا جا سکے۔

وزارت کوئلہ کا سی پی ایس ای، کول انڈیا لمیٹڈ، ایک مہا رتن کمپنی ہے جو نہ صرف ملک کی توانائی کی حفاظت کی ریڑھ کی ہڈی ہے بلکہ کوئلہ والے علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے سماجی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ کا بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

 

”سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس“ کے ذریعہ ”وِکست بھارت“ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور اس کے ماتحت اداروں نے کوئلے کے حامل علاقوں کے مستحق اور پسماندہ طلبا کو ملکی سطح پر مشہور پیشہ ورانہ اداروں میں داخلہ حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے ہیں۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8014



(Release ID: 2030334) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Telugu