کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے کیپٹیو/کمرشل کوئلہ کانوں کی پیداوار کی صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 02 JUL 2024 5:12PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی، جناب ایم ناگراجو نے نئی دہلی میں یکم  جولائی 2024 کو ‘‘پیداواری اور متوقع پیداوار’’ اور ‘‘غیر فعال ’’ کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ جامع جائزےنے ملکی کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ میٹنگ کے دوران، جناب  ناگراجو نے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کے لیے تمام الاٹیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ مالی سال 2024-25 کے کوئلے کے پیداواری اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مزید کوششیں کریں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے الاٹیوں پر مزید زور دیا کہ وہ کوئلے کے بلاکس کو چلانے کے لیے ضروری اقدامات کریں جو آپریشنلائزیشن کے ایڈوانس مراحل میں ہیں۔

30 جون، 2024 تک، 54 کیپٹیو/کمرشل کوئلے کی کانیں زیر پیداوار ہیں جن میں سے 32 کانیں پاور سیکٹر کو، 12 غیر ریگولیٹڈ سیکٹر کو اور 10 کانیں کوئلے کی فروخت کے لیے مختص ہیں۔ مالی سال 2025 میں گیارہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔ آج تک ان کانوں سے کوئلے کی پیداوار 35فیصد سالانہ کی شاندار نمو کے ساتھ 39.53 میٹرک ٹن ہے۔

65 غیر فعال کول بلاکس ریگولیٹری کلیئرنس حاصل کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔ یہ بلاکس نو ریاستوں میں تقسیم کیے گئے ہیں: اروناچل پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڈیشہ، اور مغربی بنگال۔

یہ اعلیٰ سطحی میٹنگ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار کی نگرانی اور بہتر بنانے میں وزارت کے فعال نقطہ نظر کی نشاندہی کرتی ہے۔ آپریشنل اور غیر آپریشنل دونوں کانوں کا جائزہ وسائل کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور کوئلہ نکالنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اسٹریٹجک توجہ کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

*****

 

U.No: 8007

  ش ح۔ام۔م ص۔



(Release ID: 2030266) Visitor Counter : 16


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu