زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

چھتیس گڑھ میں مکئی اور سویا بین کو فروغ دینے کا کافی موقع، مرکز پوری مدد فراہم کرے گا - جناب شیوراج سنگھ چوہان


مرکزی حکومت کسانوں اور زراعت کے شعبے کے مفاد میں چھتیس گڑھ کو ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی - زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر

چھتیس گڑھ کے وزیر زراعت جناب رام ویچار نیتم نے نئی دہلی میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی

Posted On: 01 JUL 2024 5:53PM by PIB Delhi

ملک میں زرعی شعبے کی تیز رفتار ترقی کے مقصد کے ساتھ، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست وار بات چیت  کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کے تحت مرکزی وزیر موصوف  نے چھتیس گڑھ  کے وزیر زراعت جناب رام ویچار نیتم سمیت آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ کی ۔ بحث کے دوران چھتیس گڑھ میں دالوں، تلہن، باغبانی وغیرہ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ،زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق کئی دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں اور زراعت کے شعبے کا مفاد،  ہمارے لیے سب سے اہم ہے اور اس کے تحت مرکزی حکومت چھتیس گڑھ کو ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔

مرکزی وزیر جناب  چوہان نے چھتیس گڑھ کے وزیر جناب نیتم کے ساتھ وزارت زراعت کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ، جن میں پردھان منتری کسان سمان ندھی، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا، دالوں، تلہن، باغبانی، نمو ڈرون دیدی اور آئیل پالم مشن شامل تھے۔ مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے کسانوں کو مرکزی سطح پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ اس کے لیے مرکزی اور ریاستی سرکاریں مل کر کام کرتی رہیں گی۔ جناب چوہان نے یقین دلایا کہ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ، چھتیس گڑھ کی ترقی کے لیے اپنی سطح پر مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے دالوں اور تلہن کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی پالیسی کا بھی ذکر کیا۔ جناب چوہان نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں مکئی اور سویا بین کو فروغ دینے کے کافی مواقع ہیں۔ مرکزی وزیر  موصوف نے کہا کہ خریف سیزن میں کھاد، بیج وغیرہ کی مناسب دستیابی ہوگی نیز انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں۔

اس موقع پر مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا کے ساتھ مرکزی اور ریاستی زراعت اور باغبانی کے محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع۔ن ا۔

U-7980



(Release ID: 2030066) Visitor Counter : 28