وزارت دفاع

اے او سی سینٹر میں وارڈس آف سروس مین کے حوالے سے اگنی پتھ اسکیم کے تحت یونٹ ہیڈ کوارٹر کوٹہ کے خلاف اندراج:2025-2024

Posted On: 01 JUL 2024 3:08PM by PIB Delhi

1. یونٹ ہیڈ کوارٹر کوٹہ کے تحت آرمی کی بھرتی ریلی تھاپر اسٹیڈیم اے او سی سنٹر، سکندرآباد میں 08 جولائی 2024 سے 08 ستمبر 2024 تک اگنی ویر جی ڈی، اگنی ویر ٹیک، اگنی ویر آفس اسسٹنٹ/ایس کے ٹی (صرف اے او سی وارڈ)، اگنی ویر ٹریڈس مین  دسویں  اسٹینڈر(شیف، کاریگر، متفرق  ورکرز، دھوبی)، اگنی ویر ٹریڈس مین آٹھویں اسٹینڈر(ہاؤس کیپر) زمرہ  اور نمایاں کھلاڑی (اوپن کیٹیگری) کے اندراج کے لیے منعقد کی جائے گی۔

2. نمایاں کھلاڑی (اوپن کیٹیگری) کو کھیلوں کے ٹرائل کے لیے 05 جولائی 2024 کو06:00 بجے تک تھاپر اسٹیڈیم، اے او سی سینٹر، سکندرآباد میں رپورٹ کرنا ضروری ہے۔

(a) نمایاں کھلاڑی،جنہوں نے ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس، تیراکی اور ڈائیونگ اور ویٹ لفٹنگ سمیت ایتھلیٹکس کے شعبوں میں درج ذیل میں سے کسی میں نمائندگی کی ہے، وہ اپنے سرٹیفکیٹس کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں:-

(i) بین الاقوامی سطح: بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔

(ii) قومی سطح: سینئر/جونیئر قومی سطح پر ریاست کی نمائندگی کی ہے اور انفرادی ایونٹ میں کوئی تمغہ جیتا ہے یا کسی ٹیم ایونٹ میں آٹھویں پوزیشن تک پہنچا ہے۔

نوٹ:- اسکریننگ کی تاریخ پر سرٹیفکیٹ دو سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔

3. عمر کا معیار۔

(a) اگنی ویر جی ڈی –ساڑھے سترہ سال  سے 21 سال۔

(b) اگنی ویر ٹیک (اے ای)-ساڑھے سترہ سال سے 21 سال۔

(c) اگنی ویر آفس اسسٹنٹ/ایس کے ٹی-ساڑھے سترہ سے 21 سال۔

(d) اگنی ویرٹریڈس مین10ویں اسٹینڈرڈ-ساڑھے سترہ سے 21 سال۔

(e) اگنی ویر8ویں اسٹینڈرڈ-ساڑھے سترہ سے 21 سال۔

4. تعلیمی لیاقت۔

(a) اگنی ویر جی ڈی - 10 ویں کلاس/ میٹرک پاس مجموعی طورپر45 فیصد اور ہر مضمون میں 33 فیصد کے ساتھ ۔

نوٹ: درست لائٹ موٹر وہیکل (ایل ایم وی) ڈرائیونگ لائسنس کے حامل امیدواروں کو ڈرائیور کی ضروریات کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

(b) اگنی ویر ٹیک- سائنس میں10+2 /انٹرمیڈیٹ امتحان پاس (پی سی ایم اور انگریزی) کے ساتھ مجموعی طور پر کم از کم50فیصدنمبر اور ہر مضمون میں 40 فیصد۔

یا

این ایس کیو ایف لیول 4 یا اس سے اوپر کے ساتھ  مطلوبہ میدان میں کم از کم ایک سال کا  این آئی او ایس اورآئی ٹی آئی کورس سمیت کسی بھی تسلیم شدہ ریاستی تعلیمی بورڈ یا مرکزی تعلیمی بورڈ سے سائنس میں10+2/انٹرمیڈیٹ امتحان پاس (پی سی ایم اور انگریزی) کے ساتھ۔

یا

10ویں/میٹرک پاس مجموعی طورپر50 فیصد کے ساتھ اورا نگریزی ، ریاضی اور سائنس میں  کم از کم 40فیصد، پولی ٹیکنک سمیت آئی ٹی آئی سے دو سالہ تکنیکی ٹریننگ یا  تسلیم شدہ تعلیمی ادارے سے  دو یا تین سال کا ڈپلومہ کے ساتھ۔

(c) اگنی ویر آفس -10+2/انٹرمیڈیٹ امتحان پاس کسی بھی اسٹریم اسسٹنٹ/ایس کے ٹی میں مجموعی طور پر 60فیصد نمبروں کے ساتھ اور ہر مضمون میں کم از کم 50فیصد۔ 12ویں جماعت میں انگریزی اور ریاضی/اکاؤنٹس/بک کیپنگ میں 50فیصد حاصل کرنا لازمی ہے۔

(d) اگنی ویر ٹریڈس مین- کلاس 10 ویں سادہ پاس (33فیصد)۔

(دسویں جماعت)

(e) اگنی ویر ٹریڈس مین- کلاس 8 ویں سادہ پاس (33فیصد)۔

(آٹھویں جماعت)

5. دیگر تفصیلات کے لیے امیدوار ہیڈکوارٹر اے او سی سنٹر، ایسٹ ماریڈپلی، تریمل گھیری ، سکندرآباد ( ٹی ایس) 500015 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہیڈکوارٹر اے او سی سینٹر کا  ای میل ایڈریس- tuskercrc-2021[at]gov[dot]inاور بھرتی کی ریلیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس  سائٹ www.joinindianarmy[at]nic[dot]in کا وزٹ بھی کریں۔

6. بغیر کوئی وجہ بتائے ریلی کو کسی بھی وقت منسوخ یا ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

****

ش ح۔ا ک۔ن ع

U:7976



(Release ID: 2030061) Visitor Counter : 19