وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ كے سربراہ کا بنگلہ دیش کا دورہ

Posted On: 30 JUN 2024 3:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ كے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی یكم تا 04 جولائی 2024 چار روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنا اور بحری تعاون کے لیے نئی راہیں ڈھونڈنا ہے۔

ہندوستانی بحریہ كے سربراہ اپنے ہم منصب بنگلہ دیشی بحریہ كے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن کے ساتھ ڈھاکہ میں دو طرفہ بات چیت کریں گے اور 04 جولائی کو چاٹگام میں بنگلہ دیش نیول اکیڈمی (بی این اے)میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ بھی لیں گے۔

اس دورے  ہندوستانی بحریہ كے سربراہ بنگلہ دیشی فوج كے سربراہ جنرل وقار الزمان، بنگلہ دیشی فضائیہ كے سربراہ ایئر مارشل حسن محمود خان، مسلح افواج كے ڈویزن كے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل میزان الرحمان شمیم کے اور بنگلہ دیش حکومت کی سینئر قیادت كے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ ہندوستانی بحریہ كے سربراہ ڈھاكہ میں  نیشنل ڈیفنس کالج كے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے اور چند اہم دفاعی تنصیبات کا دورہ بھی کریں گے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحری تعاون روایتی طور پر مضبوط رہا ہے، جس كے ایک وسیع دائرے میں پورٹ کالز، دو طرفہ بحری مشقوں کے ساتھ ساتھ صلاحیت سازی، قابلیت میں اضافہ اور تربیتی اقدامات کے ذریعے آپریشنل تعاملات شامل ہیں۔ ہندوستانی بحریہ كے سربراہ كا یہ کا دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کو مزید تقویت بخشے گا۔

******

U.No:7952

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2029716) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil