وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نےیو ایچ-3 ایچ ہیلی کاپٹر کو الوداع کہا

Posted On: 28 JUN 2024 9:56PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے 17 سال کی شاندار خدمات کے بعد یو ایچ-3 ایچ ہیلی کاپٹر کو 28 جون 24 کو آئی این ایس دیگا، وشاکھاپٹنم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران الوداع کہا ۔ تقریب کی صدارت مشرقی بحریہ کمان کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ نے کی۔ یو ایچ-3 ایچ اسکواڈرن کے تجربہ کار افسران اور کشتی رانوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ہیلی کاپٹر کی عظیم خدمات کو یاد کیا۔ یو ایچ-3 ایچ ہیلی کاپٹروں کوآپریشنل پاور اور صلاحیت فراہم کرنا جاری رکھنے کے لیے آئی این اے ایس 350 میں سی کنگ 42سی ہیلی کاپٹروں سے بدل دیا جائے گا ۔

یو ایچ-3 ایچ ہیلی کاپٹر کی ڈی انڈکشن تقریب ایک شاندار دور کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے، جس نے خصوصی آپریشن اور تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر) مشن میں جدید صلاحیتوں کو متعارف کرایا۔ مسلسل ترقی پذیر اور متحرک سمندری ماحول میں یو ایچ-3 ایچ  کا آپریشنل کردار ہندوستانی بحریہ کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے نقش رہے گا۔

سال 2007 میں آئی این ایس  جلاشو کے ساتھ ہندوستانی ساحلوں پر لایا گیا، یو ایچ-3 ایچ ہیلی کاپٹر کو 24 مارچ 2009 کو آئی این ایس، دیگا ، وشاکھاپٹنم میں 'سارس' نام سے آئی این ایس 350 میں شامل کیا گیا تھا۔ اس  تجربہ کار ہیلی کاپٹر نے انسانی امداد اور قدرتی آفات سے راحت (ایچ اے ڈی آر)  آپریشن، آف شور تنصیبات کی حفاظت اور خصوصی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کی اعلی درجے کی تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر)  کی صلاحیتیں اور لاجسٹک مدد قدرتی آفات کے دوران بہت اہم تھی، جو اکثر مایوسی اورراحت کے درمیان فرق پیدا کرتی ہے، اور بے شمار جانیں بچاتی ہے۔ طاقتور 'سارس' اسکواڈرن کا نعرہ "طاقت، بہادری اور استقامت" ہے۔ ہیلی کاپٹر نے پوری تندہی سے اپنے عزم کو برقرار رکھا، چوکس نظر رکھتے ہوئے، غیر متزلزل لگن کے ساتھ ہمارے ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

سروس کے اختتام پر، ایک یو ایچ-3 ایچ  کو مستقل طور پر 'سٹی آف ڈیسٹینی'، وشاکھاپٹنم میں نمایاں مقام پر دکھایا جائے گا، جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گا۔ اس موقع پر چیف آف اسٹاف، ایسٹرن نیول کمانڈ سمیر سکسینہ نے ریاستی حکومت کو ایک یادگاری تختی سونپی۔ ہوائی جہاز کی منتقلی کی نشانی والی تختی وشاکھاپٹنم کے جوائنٹ کلکٹرجناب کے میور اشوک وشاکھاپٹنم نے وصول کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-28at21.59.423P7H.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-28at21.59.43JD6F.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-28at21.59.43(1)H3VA.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7921

 



(Release ID: 2029489) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil