سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم نے توانائی اور توانائی کے آلات کے موضوع پر "ایک ہفتہ، ایک موضوع" مہم کامیابی کے ساتھ ختم کی
Posted On:
28 JUN 2024 8:16PM by PIB Delhi
سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم نے "ایک ہفتہ، ایک موضوع" مہم کامیابی سے اختتام کی جس میں توانائی اور توانائی کے آلات کے اہم موضوع پر آج آئی آئی پی دیدراڈون میں توجہ مرکوز کی گئی۔
2023 میں تمام سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے ذریعہ منعقد کردہ 'ایك ہفتہ ایك لیب پروگرام کی کامیابی کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، عزت مآب وزیر نے 2024 میں 'ایک ہفتہ ایک موضوع' ایونٹ کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔ ایک ہفتہ ایک موضوع ایونٹ کا مقصد سی ایس آءی آر کے آٹھ موضوعات میں سے ہر ایک پر مرکوز سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے ذریعہ تیار کردہ اختراعی نقطہ نظر اور تکنیکی ترقی کو ظاہر کرنا ہے۔
ای ای ڈی تھیم توانائی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے اور اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
ای ای ڈی تھیم کی ایك ہفتہ ایك موضوع مہم کا آغاز 24 جون کو سی ایس آءی آر این سی ایل پنے میں ہوا۔ تھیم پر مبنی ہفتہ بھر کی سرگرمیوں نے سی ایس آءی آر لیبارٹریوں میں اختراعی نقطہ نظر اور تکنیکی ترقی کی نمائش کی اور مختلف سرگرمیاں جیسے تکنیکی سیشنز، آؤٹ ریچ پروگرامز، نمائشیں، اور میڈیا کے تعاملات کو نمایاں کیا۔
اس موقع پر، ڈاکٹر آشیش لیلے، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-این سی ایل اور تھیم ڈائریکٹر ای ای ڈی تھیم نے ذکر کیا کہ یہ گرین ہائیڈروجن، فوٹو وولٹک بیٹریاں وغیرہ کے استعمال اور استعمال کے لیے ٹیکنالوجیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
اپنے خطاب میں شری راجیو اگروال، ڈائریکٹر ٹیکنیکل، انجینئرز انڈیا لمیٹڈ نے نئی اور صاف ستھری توانائی پر اپنے خیالات بھی پیش کیے۔ ڈاکٹر ایم او گرگ، صدر نے لیبارٹری کی سطح کی ٹیکنالوجیز کو مارکیٹ کی سطح تک لے جانے میں انجینئرنگ پارٹنر کی اہمیت پر زور دیا۔تکنیکی سیشن کے دوران، سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے شرکاء اور مقررین نے اپنے چیلنجنگ تحقیقی کام کو پیش کیا۔
*****
U.No:7918
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2029409)
Visitor Counter : 76