کانکنی کی وزارت
مالی سال 2024-2023 میں پیداوار کی ریکارڈ سطح کے بعد مئی 2024 میں کان کنی کے شعبے میں فروغ
اہم معدنیات اور الومینیم كی دھات کی پیداوار كو زبردست فروغ
Posted On:
28 JUN 2024 7:21PM by PIB Delhi
خام لوہا اور چونا پتھر مل کر مالیت کے لحاظ سے مجموعی ایم سی ڈی آر معدنی پیداوار کا تقریباً 80 فیص حصہ ہیں۔ ان اہم معدنیات كی مالی سال 2024-2023 میں ریکارڈ پیداواری سطح سامنے آئی، جس میں لوہے کی پیداوار 275 میلن میٹرك ٹن اور چونا پتھر مالی سال 2024-2023 میں 450 میلن میٹرك ٹن تھا۔
اس رجحان کو جاری رکھتے ہوئے عارضی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ان اہم معدنیات کی پیداوار میں مالی سال 2025-2024 (اپریل-مئی) میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ خام لوہے کی پیداوار مالی سال 2024-2023 (اپریل-مئی)میں 50 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 2025-2024 (اپریل-مئی) میں 52 ایم ایم ٹی ہو گئی ہے، جس میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چونا پتھر کی پیداوار مالی سال 2023-24 (اپریل-مئی) میں 77 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 2025-2024 (اپریل-مئی) میں 79 ایم ایم ٹی ہوگئی، جس میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2025-2024 (اپریل-مئی) میں 0.7 ایم ایم ٹی کی پیداوار کے ساتھ مینگنیج ایسک کی پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
نان فیرس میٹل سیکٹر میں مالی سال 2025-2024 (اپریل-مئی) میں ایلومینیم کی بنیادی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال 2025-2024 (اپریل-25) میں بڑھ کر 6.98 لاکھ ٹن (لاكھ ٹن) تک پہنچ گئی۔ مئی) مالی سال 2024-2023 ((اپریل-مئی) میں یہ پیداوار 6.90 لاكھ ٹن تھی۔
ہندوستان ایلومینیم پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا، چونا پیدا کرنے والا تیسرا اور دنیا کا چوتھا سب سے بڑا لوہا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ موجودہ مالی سال میں خام لوہے اور چونے کے پتھر کی پیداوار میں مسلسل اضافہ صارف کی صنعتوں میں مانگ کے مضبوط حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ رجحانات صارف کے شعبوں جیسے توانائی، انفراسٹرکچر، تعمیرات، آٹوموٹیو اور مشینری میں مسلسل مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
*****
U.No:7912
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2029393)
Visitor Counter : 70