وزارت خزانہ

سنٹرل بورڈ آف بان ڈائریكٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کی طرف سے ایکسچینج ریٹ آٹومیشن ماڈیول (اِرم) 4 جولائی 2024 سے نافذ العمل


درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے اِرم  22 کرنسیوں کی شرح مبادلہ کو آن لائن شائع کرکے تجارتی سہولت میں اضافہ کرے گا

Posted On: 27 JUN 2024 8:49PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریكٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے ایکسچینج ریٹ آٹومیشن ماڈیول (اِرم) کی شروعات کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ زر مبادلہ کی شرح کو معلوم کرنے اور شائع کرنے کا خودکار نظام موجودہ دستی عمل کی جگہ لے گا اور یہ عمل  4 جولائی 2024 سے نافذ ہوگا۔

اِرم تجارتی سہولت کی جانب ایک اہم قدم ہے کیونکہ 22 کرنسیوں کی شرح تبادلہ اب تمام درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے استعمال میں آسانی کے لیے پیشگی آن لائن شائع کی جائے گی۔ یہ شرح مبادلہ انڈین كسٹمز الیكٹرانك گیٹ وے کی ویب سائٹ پر مہینے میں دو بار یعنی مہینے کی پہلی اور تیسری جمعرات کی شام کو دستیاب کرائی جائے گی اور اگلے دن کی آدھی رات سے لاگو ہوں گی۔ مفصل طریقہ کار کی وضاحت سرکلر 07/2024- کسٹمز مورخہ 25 جون 2024 میں کی گئی ہے۔

یہ خودکار نظام ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شرح مبادلہ کو مطلع کرنے کے موجودہ نظام کو ختم کرے گا۔ سی بی آئی سی کی ویب سائٹ پر ایک لنک فراہم کیا جائے گا جو صارف کو انڈین كسٹمز الیكٹرانك گیٹ وے ویب سائٹ پر لے جائے گا، جہاں شائع شدہ شرحیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ شائع شدہ زر مبادلہ کی شرحیں سسٹم میں محفوظ کی جائیں گی اور مستقبل کے حوالے کے لیے انڈین كسٹمز الیكٹرانك گیٹ وے پر قابل رسائی رہیں گی تاکہ صارف پچھلے دن کے نرخوں کو چیک کر سکے۔

کسٹمز کے عمل کے بہتر ڈیجیٹلائزیشن میں سی بی آئی سی  مسلسل ترقی کر رہا ہے اور اِرم کا آغاز اسی رُخ پر ایک قدم ہے۔

***

ش ح۔ر ف۔ ک ا



(Release ID: 2029215) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu