وزارت دفاع
ہندوستانی بحری جہاز تبر مصر میں اسكندریہ پہنچ گیا
Posted On:
27 JUN 2024 7:22PM by PIB Delhi
افریقہ اور یورپ میں اس کی جاری تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کا محاذی جنگی جہاز آئی این ایس تبر، 27 سے 30 جون 24 تک خیر سگالی کے دورے کے لیے تاریخی بندرگاہی شہر اسکندریہ واقع مصر پہنچا ہے۔
ہندوستان اور مصر كو کئی صدیوں سے ثقافتی تعلقات اور اقتصادی تعلقات کی ایک بھرپور میراث حاصل ہے۔ یہ تعلقات جدید دور میں مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور بحری تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں وسعت آئی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز تبر کے اسکندریہ کے دورے کا مقصد مصر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری سلامتی کے مختلف پہلوؤں کا دائرہ بڑھانے کے ہندوستان کے عزم کی توثیق کرنا ہے۔
آئی این ایس تبر روس میں ہندوستانی بحریہ کے لیے بنایا گیا ایک نگراں جنگی جہاز ہے۔ اس جہاز کی کمان کیپٹن ایم آر ہریش کر رہے ہیں اور اس میں 280 اہلکار ہیں۔ یہ جہاز ہتھیاروں اور سینسروں کی گوں نا گوں رینج سے لیس ہے اور یہ ہندوستانی بحریہ کے ابتدائی نگراں جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ یہ جہاز مغربی بحریہ کی کمان کے تحت مغربی بیڑے کے حصے کے طور پر ممبئی میں لنگر انداز ہے۔
اسکندریہ میں تین روزہ قیام کے دوران، جہاز کا عملہ سماجی مصروفیات کے علاوہ مصری بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت بھی کرے گا۔ اس کے بعد دونوں بحری افواج بندرگاہ کی مشقوں کو سمندر میں پیسیج ایکسرسائز یا پاسیكس کے ذریعے مضبوط کریں گی۔ ان تعاملات کا مقصد دونوں بحری افواج کے طریقہ کار میں مشترکات کو تقویت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کا دائرہِ کار وسیع کرنا ہے تاكہ مشترکہ سمندری خطرات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں مدد فراہم ہو۔
***
ش ح۔ ر ف۔ ک ا
(Release ID: 2029194)
Visitor Counter : 40