عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے معاون سکریٹریز (آئی اے ایس 2022 بیچ کے زیر تربیت افسران) کے ساتھ بات چیت کی


یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ہے کہ آئی اے ایس افسران کو مستقبل کے لیے تیار کیا جائے جب ہندوستان اپنی آزادی کا صدی پورا کرے گا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی متنوع صلاحیت کی کثرت جو کہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، ملک کے لیے ایک نعمت ثابت ہو گی

Posted On: 27 JUN 2024 5:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں نئی ​​دہلی میں مرکزی وزارتوں میں اپنے انضمام کے اختتام پر معاون  سکریٹریز (آئی اے ایس 2022 بیچ کے زیر تربیت افسران) کے ساتھ بات چیت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  2015 میں اس پہل کا آغاز مودی سرکار کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد ہوا، تاکہ مختلف مرکزی وزارتوں میں نئے زیر تربیت افسر ان کو ان کی ضلعی تربیت کے بعد وزارتوں کے کام کاج کا مجموعی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I29T.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "یہ اقدام انہیں پالیسی سازی کی اعلیٰ سطح پر لوگوں سے ایسے سر پرستوں  کی شناخت کے ذریعہ جو آنے والے 30 سال کی خدمات کے لیے ان کی رہنمائی کریں گے، بات چیت کرنے اور ان سے سیکھنے کی اجازت دیتا ہے ۔"

اس ماڈیول کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کووِڈ وبائی امراض کے دوران کس طرح وہ افسران جو اسسٹنٹ سکریٹریز رہے تھے اور اب ایک ضلع میں ڈی ایم تھے، اعتماد کے ساتھ مرکز  کے ساتھ  بات چیت کر سکتے تھے اور روز مرہ کے فیڈ بیک پیش کر سکتے تھے۔

انٹرایکٹو سیشن کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن نے نوجوان روشن افسروں کی بات سنی اور انہیں ان تبدیلیوں کا مشورہ دینے کی ترغیب دی جو وہ اپنے تربیتی ماڈیولز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں  نے زیادہ سے زیادہ  تربیت  فراہم کرنے کی  کوشش پر مثبت جواب دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027QJR.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن ہے کہ آئی اے ایس افسران کو مستقبل کے لیے تیار کیا جائے  جب ہندوستان اپنی آزادی کا صدی پورا کرے گا، آپ سبھی اہم عوامی عہدوں پر فائز ہوں گے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہندوستان کے عوام کے تئیں ہم ایمانداری، جوابدہی، ہمدردی اور رحم کو برقرار رکھیں اور انتظامیہ کے مرکز میں شہری پر مرتکز نقطہ  نظر  اور اچھی حکمرانی رکھیں۔

نوجوان ٹیلنٹ پول پر اپنے اعتماد اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شیئر کیا کہ سول سروسز میں تقریباً 28 فیصد خواتین افسران کی شمولیت کے ساتھ ایک مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جو پہلے اوقات میں 10 فیصد سے بھی کم تھی۔ نوجوان افسران کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتے ہوئے  انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی تقریباً تمام ریاستوں کے لوگ بھی سول سروسز کا حصہ ہیں جس سے تنوع میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ایک صحت مند علامت ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انہیں مشن کرم یوگی اور اس مشن کے پیچھے حکومت کے ارادے کے بارے میں مختصر آگاہی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کریں، مستقبل کے لیے تیار ہوں، بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہم آہنگ رہیں اور آئی - گوٹ پلیٹ فارم کے ذریعے کرم یوگی مشن ایسا کرنے کے لیے بہترین راستہ فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D8C2.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جیسے جیسے فرائض کی نوعیت بدل رہی ہے اور زیادہ  پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، ہمیں صحت، تعلیم، سماجی شعبے کے ساتھ ساتھ سائنس اور توانائی کے شعبوں میں بھی حکومت کی اہم اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔ اس طرح، اس طرح کے متنوع صلاحیت کی کثرت  کا ہونا جو کہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، ملک کے لیے ایک نعمت ہوگی۔ انہوں نے اشتراک کیا کہ ہم نے احتساب، شفافیت، مواصلات کی مہارتوں اور عوامی معاملات کی مہارتوں کی کچھ اقدار کو اندرون خانہ اور خصوصی ماڈیولز کے ذریعے آپ کی تربیت کا حصہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

اپنی تقریر کے اختتام پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری ملازمین کے لیے دیانتداری اولین معیار ہے اور اس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے لیے لائحہ عمل  تیار کرنے اور ان کے حصول کے لیے کام کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2047 کے لیے خود کو تیار کریں اور قوم کی تعمیر کو فروغ دیں۔

2022 بیچ کے زیر تربیت  آئی اے ایس افسران نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ خوشگوار بات چیت کے بعد اظہار تشکر کیا اور حوصلہ یافتہ  محسوس کیا۔

سریرام ترانی کانتی، ڈائریکٹر ایل بی ایس این اے اے، محترمہ نیلا موہانن، جوائنٹ سکریٹری (ٹریننگ) ڈی او پی ٹی اور جناب ایس ڈی شرما جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن)، ڈی او پی ٹی  بھی بات چیت کے دوران موجود تھے۔

 

 

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7885

 



(Release ID: 2029171) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil