پنچایتی راج کی وزارت

ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمارنے کولمبو، سری لنکا میں سی ایل جی ایف کے سالانہ بورڈ کے تین روزہ اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کی


اس اقدام کا مقصد دولت مشترکہ میں جمہوری مقامی حکومتوں کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا اور بہترین طریقوں کے تبادلے کو فروغ دیناہے

وزارت نے منتخب خواتین لیڈروں کو بین الاقوامی فورمزمیں  مواقع اور واقفیت   فراہم کی ہے: ڈاکٹر چندر شیکھر کمار

Posted On: 27 JUN 2024 5:35PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے 25 تا 27 جون 2024 کے دوران کولمبو، سری لنکا میں سی ایل جی ایف کے سالانہ بورڈ کے تین روزہ اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ کانفرنس نے کامن ویلتھ ایشیا میں جاری اقدامات کے لیے علاقائی تبادلے اور ترجیحی ترتیب میں سہولت فراہم کی۔ اس نے لوکل گورنمنٹ نیٹ ورک میں سی ایل جی ایف کی کامن ویلتھ خواتین کے مستقبل کے کام کی بھی رہنمائی کی۔25 جون 2024 کو، سری لنکا کے وزیر اعظم، جناب دنیش گناوردینا نے "خواتین کی سیاسی نمائندگی کے ذریعے سماجی لچک کو تقویت دینے" کے موضوع پر سی ایل جی ایف کی کامن ویلتھ ویمن ان لوکل گورنمنٹ نیٹ ورک ساؤتھ ایشیا ریجنل میٹنگ کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CKV6.jpg

سی ایل جی ایف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے دولت مشترکہ کے سب سے بڑے رکن ملک ہندوستان میں سی ایل جی ایف کے اگلے اجلاس کی میزبانی کرنے کی درخواست کی۔ اس اقدام کا مقصد دولت مشترکہ میں جمہوری مقامی حکومتوں کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا اور بہترین طریقوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے "بین الاقوامی تجربہ: دولت مشترکہ کے معاملات - اقتصادی اور مقامی شمولیت" پر سیشن کے دوران بصیرت اور خیالات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کولمبو، سری لنکا میں "خواتین کی سیاسی نمائندگی کے ذریعے سماجی لچک کو تقویت دینے" کے موضوع پر سی ایل جی ایف کانفرنس کے دوران 60 فیصد آبادی کا احاطہ کرنے اور جی ڈی پی میں نمایاں تعاون کرنے میں ہندوستان کے تقریباً 2.6 لاکھ پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

ترقی میں خواتین کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے نوٹ کیا کہ خواتین دیہی آبادی کا 48فیصد ہیں جن میں 2022-23 میں لیبر فورس کی شرکت کی شرح 41.5فیصد تھی۔ 73 ویں آئینی ترمیم مقامی گورننس کو بڑھانے کے لیے "خواتین اور بچوں کی ترقی" سمیت پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کو لازمی قرار دیتی ہے۔

ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو نچلی سطح پر صنفی نمائندگی میں عالمی رہنما ہونے پر فخر ہے، عالمی اوسط کے مقابلے پنچایتی راج اداروں/ دیہی مقامی اداروں میں 46 فیصد مقامی عہدوں پر36فیصد خواتین کے پاس ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی نمایاں نمائندگی اور خواتین کی قیادت میں ترقی پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کے حصول کے لیے اہم ہے۔ حکومت ہند مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی حمایت کرتی ہے، جو تعلیم، صحت، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے، ڈیجیٹل خواندگی، قائدانہ صلاحیتوں اور سلامتی کے لیے خاطر خواہ رقم فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، وزارت کے ای-گورننس اقدامات نے پنچایت کے نمائندوں کو ڈیجیٹل طور پر ماہر بنا دیا ہے، 90فیصد گرام پنچایتیں آن لائن ترقیاتی منصوبے اور مالی لین دین کو اپ لوڈ کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y9UG.jpg

ڈاکٹر کمار نے منتخب خواتین نمائندوں (ای ڈبلیو آر) کو بین الاقوامی سطح پر واقفیت  فراہم کرنے اور ایس ڈی جیز(ایل ایس ڈی جیز ) کے لوکلائزیشن اپروچ کو اپنانے میں پنچایتی راج کی وزارت کی کوششوں پر بھی زور دیا، جس میں "خواتین دوست پنچایت" تھیم بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزارت نے منتخب خواتین لیڈروں کو بین الاقوامی فورمز اور تقریبات میں مواقع اور نمائش فراہم کی ہے،جیسے کہ 3 مئی 2024 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں "بھارت میں مقامی گورننس میں ایس ڈی جیز کو مقامی بنانا :خواتین کی رہنمائی" اور اقوام متحدہ میں اکتوبر 2019 میں "تبدیلی سازوں کے طور پر خواتین رہنما: اچھی حکمرانی کے لیے صنفی مساوات"۔

ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر کمار نے ذکر کیا کہ پنچایتی راج کی وزارت کی رہنمائی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مقامی حکومت میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کے لیے خواتین کے لیے ریزرویشن، شرکت کے پروگرام، اور تربیتی پہل جیسے اقدامات نافذ کیے ہیں۔ وزارت کی رہنمائی کے تحت، 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے خواتین کے لیے 50فیصد ریزرویشن کو اپنایا ہے، جو پی آئی آئی/آرایل بی  میں 33فیصد ریزرویشن کے آئینی بندوبست سے زیادہ ہے۔

ہندوستان نچلی سطح پر صنفی نمائندگی میں عالمی اوسط 36فیصد کو پیچھے چھوڑ کرمقامی اداروں میں 46فیصد نمائندگی کے ساتھ عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے ۔ پی آر آئی  میں خواتین کی شرکت میں اضافے کے اہم عوامل میں آئینی دفعات، سماجی و اقتصادی بہتری اور خواتین پر مبنی مختلف اسکیموں کے ذریعے حکومتی تعاون شامل ہیں۔ ڈاکٹر کمار نے مقامی گورننس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن کو اپنانے کے ساتھ ساتھ، ڈیجیٹل بااختیار بنانے اور خواتین لیڈروں کے لیے بین الاقوامی نمائش میں وزارت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044MBW.jpg

سی ایل جی ایف  کا پس منظر:

1995 میں اپنے قیام کے بعد سے، کامن ویلتھ لوکل گورنمنٹ فورم (سی ایل جی ایف) نے ایشیا میں لامرکزیت اور اصلاحات کی حمایت کے لیے فعال طور پر کام کیا ہے جو مقامی حکومتوں کو بااختیار بناتے ہیں، گورننس اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بناتے ہیں۔ سی ایل جی ایف ایک رکنیت کی تنظیم کے طور پر منفرد ہے جو 56 دولت مشترکہ ممالک کی مقامی حکومتوں، مقامی حکومتوں کی وزارتوں، مقامی حکومت کی قومی انجمنوں اور انفرادی کونسلوں کو متحد کرتی ہے۔ اس میں تحقیق، تربیت، اور پیشہ ورانہ تنظیمیں بطور ممبر شامل ہیں۔

سی ایل جی ایف  کا کام مقامی جمہوریت کو فروغ دینے، تجربات اور اچھے طریقوں کو بانٹنے، اور پالیسی سازی کو بڑھانے، مقامی حکومتی اداروں کو مضبوط کرنے، اور مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی اور جمہوری عمل کو بہتر بنانے کے لیے صلاحیتوں کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ سی ایل جی ایف عوامی زندگی میں خواتین کی مکمل اور فعال شرکت کی حمایت کرنے کے لیے وقف ہے، خاص طور پر مقامی گورننس میں مساوی نمائندگی کے حصول کے لیے، ایس ڈی جی 5: صنفی مساوات کا حصول اور تمام خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EI7M.jpg

************

ش ح-ا م۔

U.N.- 7883

 



(Release ID: 2029152) Visitor Counter : 11


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP