بجلی کی وزارت

‘‘طلباء کے لیے الیکٹریکل سیفٹی ہینڈ بک’’ کا اجراء


بجلی کی مرکزی اتھارٹی (سی ای اے) ایک کل ہند الیکٹریکل سیفٹی بیداری پروگرام کا اہتمام کرتی ہے

Posted On: 27 JUN 2024 1:35PM by PIB Delhi

بجلی کی مرکزی اتھارٹی (سی ای اے)، بجلی کی وزارت نے 26 جون 2024 کو نیشنل فیڈریشن آف انجینئرز فار الیکٹریکل سیفٹی (این ایف ای ای ایس)کے ساتھ مل کر اورہندوستانی معیارات بیورو(بی آئی ایس)کے تعاون سے ایک کل ہند الیکٹریکل سیفٹی بیداری پروگرام  کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام  خاص طور پر اسکول کے طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جسے‘‘الیکٹریکل سیفٹی ڈے’’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس کے بعد کا ہفتہ قومی الیکٹریکل سیفٹی ہفتہ(این ای ایس ڈبلیو)کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال الیکٹریکل سیفٹی آگاہی پروگرام کا موضوع‘‘سیفٹی اسکول سے شروع ہوتی ہے’’ تھا۔

بجلی کے سیکٹر کی مرکزی کمپنیوں(سی پی ایس یو)، ضلع انتظامیہ، این پی ٹی آئی، تیل کی پیداوار کرنےو الی کمپنیاں، ٹی پی ڈی ڈی ایل، سی پی ڈبلیو ڈی اور دیگر شراکت داروں کے 150 سے زیادہ نمائندوں کے ساتھ ساتھ دہلی کے مختلف اسکولوں کے 50 سے زیادہ طلباء نے اس تقریب میں شرکت کی۔ کل ہند الیکٹریکل سیفٹی بیداری پروگرام عوام میں حفاظت اور بیداری کے کلچر کو فروغ دینے میں بے حد اہم ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری نوجوان نسل کو  بجلی سے لگنے والی آگ کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے بھی بے حد اہم ہے۔

کلیدی خطبہ دیتے ہوئے بجلی کی مرکزی اتھارٹی کے چیئرپرسن جناب گھنشیام پرساد نے کہا کہ اس پروگرام کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا اور عام لوگوں، خاص طور پر طلباء میں الیکٹریکل سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یہ پروگرام اہم ہے۔ اسکولوں میں الیکٹریکل سیفٹی کے علوم کی معلومات اور طور طریقوں کی ایک مضبوط بنیاد ڈال کر ہم اپنے نوجوانوں کو باخبر فیصلے کرنے اور گھر، اسکول اور اس سے باہر کے محفوظ ماحول میں تعاون کرنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔

سینئر افسران یعنی جناب اے بالن، رکن(منصوبہ بندی)،اعلیٰ اقتصادی مشیر( سی ای اے)، جناب اے کے۔ راجپوت،رکن(بجلی نظام)، جناب مہیپال سنگھ، پرنسپل چیف انجینئر، اعلیٰ اقتصادی مشیر( سی ای اے)، ڈاکٹر ترپتا ٹھاکر، ڈائرکٹر جنرل، این پی ٹی آئی، محترمہ رشیکا شرن، سی ای آئی، سی ای اے، جناب اے کے مہارانا، صدر، ای ٹی ڈی، بی آئی ایس اور جناب انل جوہری، مشیر-این ایف ای اور سابق سی ای او، این اے بی سی بی نے بھی الیکٹریکل سیفٹی کی اہمیت پر شرکاء سے خطاب کیا۔

اس پروگرام کے دوران مہمان خصوصی جناب گھنشیام پرساد، چیئرپرسن سی ای اے کے ہاتھوں ‘‘طلباء کے لیے الیکٹریکل سیفٹی ہینڈ بک’’ کے عنوان سے  ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔اس کتابچے کو نیشنل فیڈریشن آف انجینئرز فار الیکٹریکل سیفٹی (این ایف ای ای ایس) نے تیار کیا ہے، جو طلباء، اساتذہ اور والدین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ بجلی سے معلق  بنیادی اصولوں کو سمجھنے سے لے کر ممکنہ خطرات کو پہچاننے اور اس کی  روک تھام کے لیے بہترین طور طریقوں کو اپنانے تک محیط یہ کتابچہ قابل رسائی اور دلچسپ انداز میں ضروری موضوعات کی ایک وسیع پہلو کا احاطہ کرتا ہے۔

 

****

ش ح۔م ع۔ن ع

U:7870



(Release ID: 2029025) Visitor Counter : 22


Read this release in: Hindi , Hindi_MP , Tamil , English