کوئلے کی وزارت

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مائئنگ اینڈ فیول ریسرچ  (سی ایس آئی آر – سی آئی ایم ایف آر )نے گیسی فکیشن کے چیلنجنزاور مواقع کیئرنگ 2024سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا آغاز کیا

Posted On: 27 JUN 2024 12:01PM by PIB Delhi

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مائننگ اینڈ فیول ریسرچ (سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر) نے اپنی دو روزہ ورکشاپ کیئرنگ- 2024 کا آغاز کیا ہے، جس میں کوئلے کی گیسیفیکیشن میں چیلنجوں اور مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ تقریب، 26 سے27 جون، 2024 کو  سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آردگوادیہ کیمپس میں منعقد کی جا رہی ہے،  جوصنعت کے رہنماؤں، محققین، پالیسی سازوں، اور متعلقہ فریقوں کو گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی کی پیچیدگیوں اور امکانات کو تلاش کرنے کے لیے یکجاکرتی ہے۔

مختلف اداروں جیسے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ (جے ایس پی ایل) انگول، ہندالکو انڈسٹریز، تھرمیکس، اور ہندوستان بھر سے 75 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ، ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ورکشاپ گیسیفیکیشن کے شعبے  میں کافی اہمیت رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V79Y.jpg

ورکشاپ کا آغاز باقاعدہ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند کمار مشرا نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ اپنی تقریر میں، ڈاکٹر مشرا نے عالمی توانائی کے اجزا  میں کوئلے کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے میتھانول، کیمیکل، کھاد (امونیم نائٹریٹ سمیت)، اور  رقیق ایندھن پیدا کرنے کے لیے گیسیفیکیشن کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر میں گیسیفیکیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرکاش ڈی چوان نے ورکشاپ کے مقاصد اور صنعت سے اس کی مطابقت کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پائیدار توانائی کے حل کو آگے بڑھانے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں گیسیفیکیشن کے اہم کردار پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PT89.jpg

 وزارت کوئلہ کے پروجیکٹ ایڈوائزر  اور مہمان خصوصی جناب آنند جی پرساد نے ایک بصیرت انگیز افتتاحی خطاب کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے میں گیسی فکیشن کی نمایاں صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا اور گیسیفیکیشن پروجیکٹوں کے نفاذ کی ترغیب دینے کے لیے حکومت کے 8500 کروڑ روپے مختص کئے جانے پر روشنی ڈالی۔ جناب پرساد نے ہندوستان کے توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے اور توانائی کی حفاظت کو بڑھانے میں گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے 2030 تک 100 ایم ٹی کول گیسیفیکیشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے گیسیفیکیشن پر کوئلہ کی وزارت کی توجہ اور ماحول دوست نظام بنانے پر مزید زور دیا۔

سی ایس آئی آر ون وک ون تھیم-  توانائی اور توانائی کے آلات  کے پروگرام کے تحت اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کے درمیان تعاون، اختراعات اور علم کے اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ یہ متعلقہ فریقوں کو پیشرفت پر تبادلہ خیال کرنے، چیلنجوں سے نمٹنے اور گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی میں مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو بالآخر ہندوستان کی توانائی کی سلامتی اور پائیداری میں تعاون پیش کرتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ ح  ا   ۔ م  ص

 (U: 7864)

                    



(Release ID: 2029003) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil