سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ ایک کروڑ لوگوں کو حساس بنائے گا اور این ایم بی اے کو 100 دنوں کے اندر ملک بھر کے تمام اضلاع میں فعال کر دیا جائے گا: ڈاکٹر وریندر کمار


منشیات کی لت نہ صرف منشیات کا استعمال کرنے والے فرد کو بلکہ اس کے پورے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہے:جناب رام داس اٹھاولے

این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم اور نشہ مکت بھارت ابھیان نے منشیات کی مانگ کو کم کرنے میں مدد کی: جناب بی ایل ورما

Posted On: 26 JUN 2024 8:44PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے 26 جون 2024 کو نئی دہلی کے  ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات   کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار، ایم او ایس راجیوگینی بی کے لکشمی، دہلی زونل کوآرڈینیٹر، برہما کماری اور محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N0FF.jpg

 

نئی دہلی میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران تقریباً 700 افراد ذاتی  طور پر موجود تھے اور تقریباً 500 این جی اوز جن میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شامل تھے ورچوئل طریقے سے جڑے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G6IB.jpg

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی لت کو ختم کرنے کے چیلنج کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو ایک ساتھ آنے اور اس سماجی کام  کی خاطر لڑنے کی ضرورت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J1VN.jpg

 

اس کے علاوہ، انہوں نے منشیات کے استعمال کے خلاف معاشرے میں بیداری پیدا کرنے پر تمام این جی اوز اور روحانی تنظیموں کو سراہا۔ نوجوانوں میں بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایک کروڑ لوگوں کو حساس بنائے گا اور سماج کی اجتماعی کوششوں سے 100 دنوں کے اندر اندر ملک بھر کے تمام اضلاع میں این ایم بی اے کو فعال کر دیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JFAF.jpg

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات   کے مرکزی وزیر  مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ منشیات کی لت نہ صرف منشیات کا استعمال کرنے والے فرد کو بلکہ اس کے پورے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے تمام این جی اوز پر زور دیا کہ وہ نشا مکت بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں پوری لگن کے ساتھ کام کریں اور یقین دلایا کہ وزارت ان کے نشہ چھڑانے کے مراکز کو چلانے میں ان کی مدد کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059LHC.jpg

 

وزیرمملکت ایس جے اینڈ ای، جناب بی ایل۔ ورما نے اپنی تقریر میں وزارت کی این اے پی ڈی ڈی آر  اسکیم پر روشنی ڈالی اور اس کی تعریف کی اور بتایا کہ کس طرح نشا مکت بھارت ابھیان نے منشیات کی مانگ کو کم کرنے میں مدد کی ۔ انہوں نے این ایم بی اے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

 

ایس جے اینڈ ای  کےسکریٹرینے اپنے خطبہ استقبالیہ میں منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006USJV.jpg

 

سکھ منچ تھیٹر گروپ کے ایک نکڑ ناٹک نے حیرت انگیز طور پر منشیات کی لت کے برے اثرات اور اس کے پورے معاشرے پر کس طرح برے اثرات مرتب ہوتے ہیں کو نمایاں طور پر دکھایا۔

 

 

پس منظر

 

منشیات کے استعمال کی خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے، جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس کے خاندان اور پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نفسیاتی مادوں کا باقاعدہ استعمال فرد کے انحصار کا باعث بنتا ہے۔ کچھ مادے کے مرکبات نیورو نفسیاتی امراض، قلبی امراض کے ساتھ ساتھ حادثات، خودکشی اور تشدد کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہٰذا، مادہ کے استعمال اور انحصار کو ایک نفسیاتی سماجی طبی مسئلہ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت ملک میں منشیات کی مانگ  میں کمی کے لیے ایک نوڈل وزارت ہے، جو منشیات کے استعمال کی روک تھام، مسئلے کی حد تک تشخیص، احتیاطی کارروائی، علاج اور صارفین کی بحالی، معلومات کی ترسیل کے تمام پہلوؤں کو مربوط اور نگرانی کرتی ہے۔

اس وزارت نے نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) شروع کیا ہے اور اس وقت ملک کے تمام اضلاع میں اس پر کام جاری ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور کمیونٹی تک پہنچنا اور کمیونٹی کی شمولیت اور ابھیان کی ملکیت حاصل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 

این ایم بی اے کی کامیابیاں:

 

  1. اب تک، زمین پر چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، 11 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مادہ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے جن میں 3.50  کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 2.32 کروڑ سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

  2. 3.35 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔

  3. 8,000 سے زیادہ ماسٹر رضاکاروں (ایم ویز) کی ایک مضبوط فورس کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے۔

  4. ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیداری پھیلائی گئی۔

  5. این ایم بی اے موبائل ایپلیکیشن این ایم بی اے سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور جمع کرنے اور این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاست اور قومی سطح پر نمائندگی کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

  6. این ایم بی اے ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) ابھیان کے بارے میں صارف/ ناظرین کو تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے،یہ  ایک آن لائن ڈسکشن فورم اور این ایم بی اے ڈیش بورڈ، ای پلیج ہے۔

  7. منشیات سے پاک ہونے کے قومی آن لائن عہد میں 99,595 تعلیمی اداروں کے 1.67کروڑ سے زیادہ طلباء نے منشیات سے پاک رہنے کا عہد کیا۔

  8. نوجوانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہونے اور ان سے جڑنے کے لیے ’نشے سے آزادی-  جو نوجوان اور طلبہ کے باہمی بات چیت کا  ایک قومی پروگرام ہے‘، ’نیا بھارت، نشہ مکت بھارت‘، این سی سی کے ساتھ’این ایم بی اے کی بات چیت‘ جیسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔

  9. دی آرٹ آف لیونگ، برہما کماری، سنت نیرنکاری مشن، رام چندر مشن (داجی)، اسکون اور آل ورلڈ گایتری پریوار جیسی روحانی/سماجی خدمات کی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ این ایم بی اے کی حمایت اور بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی جاسکیں۔

  10. فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ہینڈل بنا کر اور ان پر روزانہ کی تازہ ترین معلومات کا اشتراک کرکے ابھیان کے پیغام کو آن لائن پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔

  11. اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کی طرف سے حقیقی وقت کی بنیاد پر زمین پر ہونے والی سرگرمیوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پرڈالا گیا ہے۔

  12. عوام تک آسان رسائی  کے لیے نشہ چھوڑنے کی تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

 

ہر سال 26 جون کو ’’منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن‘‘کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزارت نے 20.06.2024 سے 26.06.2024 تک ہفتہ بھر کی آن لائن سرگرمیوں کا اہتمام کیا تاکہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جا سکے۔ ایسی ہی کچھ سرگرمیاں مضمون نویسی کا مقابلہ، منشیات سے پاک طرز زندگی کے لیے یوگا، مراقبہ اور ذہن سازی کو فروغ دینا، این ایم بی اے کے تحت بہترین طریقوں کی نمائش، یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات سے پاک مہم کی قیادت کرنے کے لیے شامل کرنا، حاشیے سے رہنمائی کرنا: منشیات سے پاک ہندوستان بنانے میں خواتین کا کردار وغیرہ ہیں۔

 

ملک بھر کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ڈی سیز/ ڈی ایم سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مختلف پروگراموں/ تقاریب جیسے کہ ریلیوں، ثقافتی پروگراموں، سیمیناروں، ورکشاپس، ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع سطح پر این ایم بی اے کے تحت   منشیات کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کے ساتھ عہد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

*************

ش ح ۔ع ح۔ج ا

U. No.7861


(Release ID: 2028963) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Hindi_MP