کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت نے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی کی دوسرے حصے کا آغاز کیا


آٹھ ریاستوں میں موجود  18 اہم معدنی بلاکس نیلام کیے جائیں گے، ان میں  کمپوزٹ لائسنس کے لیے 17 بلاکس اور کان کنی کی لیز کے لیے ایک معدنی بلاک ہے

نیلامی کے آغاز کا مقصد آنے والی دہائیوں کے لیے ملک  کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنا اور آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنا ہے: جناب پرہلاد جوشی

Posted On: 29 FEB 2024 8:35PM by PIB Delhi

اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی ای نیلامی کی دوسرے حصے کا آغاز آج یہاں، 29 فروری 2024 کو حکومت ہند کے تحت پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر   اورجناب پرہلاد جوشی کے ذریعہ کیا گیا۔ اس دوسرے حصے میں کل 18 اہم معدنیات کے بلاکس نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 17 معدنی بلاکس کو کمپوزٹ لائسنس اور کان کنی کی لیز دینے کے لیے ایک معدنی بلاک کی منظوری کے لیے رکھا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011JQX.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ پہلے حصے  میں 20 بلاک نیلامی کے لیے رکھے گئے تھے۔ ہم کان کنی کی صنعت کی کمپنیوں کی طرف سے حوصلہ افزا ردعمل  اور ان کی  دلچسپی سے بہت خوش ہیں۔ دوسرے حصے میں نیلامی کے لیے رکھے گئے بلاکس مختلف صنعتوں کے لیے ضروری اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی متنوع اقسام  کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان معدنیات میں ٹنگسٹن، وینڈیم، گریفائٹ، نایاب زمینی عناصر، گلوکونائٹ، فاسفورائٹ، نکل، پلاٹینم گروپ آف منرلز، کوبالٹ، پوٹاش وغیرہ شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ ہندوستان میں پوٹاش کی کان کنی اس لانچ کے ساتھ پہلی بار شروع ہو رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KC8J.jpg

 

دوسرے حصے میں نیلامی کے لیے رکھے جانے والے معدنی بلاک آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

 

 

آج سے ہی ٹینڈر دستاویزات کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔ ٹینڈر دستاویز کی خریداری کی آخری تاریخ 18 اپریل 2024 ہے، 17:00 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) یا اس سے پہلے اور بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اپریل 2024 ہے، 17:00 بجے  یا اس سے پہلے (بھارتی وقت کے مطابق)۔

کان کنی، نیلامی کی شرائط، طے وقت وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی ایس نیلامی پلیٹ فارم www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jsp پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

شفاف انداز میں  دو مرحلوں میں نیلامی کا انعقاد آن لائن کیا جائے گا۔ اہل بولی دہندہ کا انتخاب ان کے ذریعہ بھیجی گئی معدنیات کی قیمت کے سب سے زیادہ فیصد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

لانچ ایونٹ کے دوران کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو مالیاتی گرانٹس کے خطوط بھی حوالے کیے گئے۔ پروگرام کے دوران جی ایس آئی  کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ بھی جاری کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CP88.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G2CN.jpg

 

*************

ش ح ۔ع ح۔ج ا

U. No.7860


(Release ID: 2028949) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi