سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - نیشنل فزیکل لیبارٹری نے توانائی اور توانائی کے آلات پر ایک ہفتہ ایک تھیم پروگرام منعقد کیا

Posted On: 26 JUN 2024 8:17PM by PIB Delhi

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اپنی 37 لیبارٹریوں میں آٹھ مختلف تھیمز میں ون ویک ون تھیم (اوڈبلیو اوٹی) پر ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ  ٹیکنالوجی لائسنسنگ کی آسانی کو فعال کرنے کے لئے قابل منتقل تحقیق کو مارکیٹ میں قابل قدر/ویلیو ایڈڈ ٹیکنالوجیز/مصنوعات، تعاملات کو بڑھانا اور اسٹیک ہولڈرز سے منسلک کیا جا سکے۔ نئی دہلی میں 24-28 جون، 2024 کے دوران ٹارگٹڈ تھیم "انرجی اینڈ انرجی ڈیوائسز (ای سی ڈی)" توانائی کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے کے حل کے لیے روایتی، غیر روایتی، پائیدار، اور اختراعی طریقوں پر مرکوز ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J99V.jpg

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)-نیشنل فزیکل لیبارٹری (سی ایس آئی آر-این پی ایل) بھی او ڈبلیو اوٹی:ای ای ڈی پروگرام کے تحت 26 اور 27 جون 2024 کو فوٹو وولٹک میٹرولوجی ،لچکدار شمسی خلیات (سلیکون اور پیرووسکائٹ)، توانائی کی گیس (ہائیڈروجن اور متبادل ایندھن) میٹرولوجی اور بائیو کول کو زرعی فضلہ،کے شعبوں میں تکنیکی طاقتوں اور کامیابیوں کو ظاہر کرتے ہوئے دو روزہ پروگرام  کا انعقاد کر رہی ہے۔ پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعے جس میں ماہرین کی پریزنٹیشنز، انڈسٹری میٹنگ، لیبارٹری کے دورے، کام کرنے کی سہولیات کا مظاہرہ وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023Z2K.jpg

پروگرام  کے کنوینر ڈاکٹر سشیل کمار نے سی ایس آئی آر-این پی ایل توانائی پر مبنی ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیق کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے توانائی اور توانائی کے آلات پر سی ایس آئی آر-این پی ایل کے اوڈبلیو اوٹی:ای ای ڈی پروگرام کے بارے میں بھی بات کی۔ آفیشیٹنگ ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-این پی ایل، ڈاکٹر ایس آر دکاٹے نے شمسی، بایو ماس، ہائیڈروجن پر قابل تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی کی اہمیت اور گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے اس کی صلاحیت پر زور دیا۔ شمسی توانائی پر سی ایس آئی آر-این پی ایل کے تعاون اور بائیو ماس کو بائیو کول ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے پر کچھ روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ سی ایس آئی آر-این پی ایل اگلے 2-3 مہینوں میں بنیادی حوالہ سولر سیل کیلیبریشن سروس فراہم کرنے جا رہا ہے اور کہا کہ شمسی توانائی صنعت کو اس سے فائدہ حاصل کرناچاہئے۔ تقریب میں پی وی انڈسٹری کے تقریباً 40 شرکاء اور مختلف انسٹی ٹیوٹ کے 80 طلباء نے شرکت کی۔27 جون 2024 کو گرین انرجی، گیس اور بائیو ماس سے بائیکوئل پر ایک سیشن منعقد کیاجائےگا۔

 

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 7855)



(Release ID: 2028906) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil