مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سوچھ سرویکشن 2024 کے 9ویں ایڈیشن کی تیسری سہ ماہی (کیو3)


بلک ویسٹ جنریٹرز (بی ڈبلیو جیز) میں ویسٹ مینجمنٹ کی پوری ویلیو چین کے جائزہ  لینے پر توجہ مرکوز ی جائے گی

Posted On: 26 JUN 2024 5:04PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے سوچھ سرویکشن 2024 کے 9ویں ایڈیشن کی تیسری سہ ماہی (کیو3) کا آغاز کیا۔ سروے کا تیسرا مرحلہ بلک ویسٹ جنریٹرز (بی دبلیو جیز) میں ویسٹ مینجمنٹ کی پوری ویلیو چین کا جائزہ لینے پر مرکوز ہوگا۔ جامع سوچھ سرویکشن 4 سہ ماہیوں میں تشخیص پر مشتمل ہے۔ پہلے دو میں شہر کی صفائی کے مختلف پیرامیٹرز پر شہریوں کی طرف سے ٹیلی فونک فیڈ بیک شامل ہیں، تیسری سہ ماہی میں پروسیسنگ کی سہولیات کی تشخیص پر توجہ دی گئی ہے، جبکہ چوتھی سہ ماہی میں تمام اشاریوں پر فیلڈ اسیسمنٹ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

شہری ہندوستان روزانہ تقریباً 150,000 ٹن فضلہ پیدا کرتا ہے۔ بڑھتی ہوئی شہری کاری اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کی وجہ سے میونسپل ٹھوس فضلہ میں کافی اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)کے مطابق، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شہر میں تقریباً 30 سے ​​40فیصد فضلہ بی ڈبلیو جی پیدا کرتا ہے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم) ضوابط، 2016 بی ڈبلیو جی کو ایسے اداروں کے طور پر بیان کرتا ہے جن کی اوسط کچرے کی پیداوار کی شرح 100 کلوگرام فی دن سے زیادہ ہوتی ہے، جس میں کچرے کے تمام اسٹریمز شامل ہیں۔ اس ضابطے کا مقصد شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) پر انتظامی اور مالی بوجھ کو کم کرنا، کچرے کو لینڈ فلز میں داخل ہونے سے روکنا اور ہوا، مٹی اور زمینی پانی  کی آلودگی کے ساتھ ساتھ شہر کے کاربن اثرات کو کم کرنا ہے۔

بلک ویسٹ جنریٹر جیسے رہائشی اور تجارتی کمپلیکس، مرکزی حکومت، وزارتوں، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس اور پرائیویٹ ادارے، سماجی انفراسٹرکچر جیسے ہوٹل، یونیورسٹیاں، ریلوے اور بس اسٹیشنز، ہوائی اڈوں کو ماخذ پر کچرے کو الگ کرنے، کمپوسٹنگ یونٹس کو  ان کے احاطوں میں قائم کرکے کھاد اور بائیو گیس بنانے کے لیے بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کی سائنسی پروسیسنگ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ بی ڈبلیو جیز کو الگ سے کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن (سی اینڈ ڈی) فضلہ بھی ذخیرہ کرنا ہے۔

کچرے کی کل پیداوار میں ان کے نمایاں حصہ کو دیکھتے ہوئے، بی ڈبلیو جیز کے اقدامات سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کے مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس کا ہدف شہروں کو کچرے سے پاک بنانا ہے۔ سوچھ بھارت مشن-اربن کے نفاذ کے مختلف اجزاء میں شہری بلدیاتی اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، سوچھ سرویکشن 2024 کی تیسری سہ ماہی 5 جولائی سے شروع ہوگی، جس میں کچرے کے انتظام کے تمام پہلوؤں کی توثیق کی جائے گی، بشمول لیکن محدود نہیں،  یو ایل بی کے دائرہ اختیار میں بی ڈبلیو جیز کے ذریعے پیدا ہونے والے فضلے کو جمع کرنا، نقل و حمل، پروسیسنگ اور حتمی ٹھکانے لگانا۔

چار سہ ماہیوں پر محیط، سوچھ سرویکشن 2024 کی سہ ماہی 4 ستمبر - اکتوبر 2024 کے آس پاس شروع ہونے کی امید ہے۔

*******

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7844



(Release ID: 2028849) Visitor Counter : 16