وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سعودی  کی شاہی  بحری افواج (آر ایس این ایف ) کے ٹرینی، کشتی رانی کی تربیت کے لئے  پہلی تربیتی اسکواڈرن (1 ٹی ایس) میں شامل ہوئے

Posted On: 26 JUN 2024 2:38PM by PIB Delhi

سعودی کی شاہی بحری افواج (آر ایس این ایف) کی کنگ فہد نیول اکیڈمی کے 76 ٹرینیز ، 24 جون 2024 کو کوچی میں جنوب مشرقی بحریائی کمان  میں ہندوستانی بحریہ کے پہلے ٹریننگ سکواڈرن، 1 ٹی ایس میں شامل ہوئے۔ یہ تربیت حاصل کرنے والوں کے دوسری بیچ ہے جو  1  ٹی ایس کے ساتھ تربیتی مشق میں حصہ لے گا، پہلی بیچ  نے مئی - جون 2023 میں اسی طرح کی تربیت حاصل کی تھی۔

چار ہفتے طویل تربیتی پروگرام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے افتتاحی خطاب کے دوران سینئر آفیسر 1 ٹی ایس ، کیپٹن انشول کشور نے تربیت حاصل کرنے والوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تربیتی  مشق، بنیادی سیمین شپ سرگرمیوں سے لے کر بندرگاہ کے مرحلے کے دوران سمیلیٹر پر مبنی تربیت تک ہے، جب کہ سمندری مرحلہ سمندر میں زندگی کی باریکیوں کے عملی نمائش پر مرکوز ہے۔

تربیت حاصل کرنے والوں کو 1 ٹی ایس کے جہاز پر چلنے والی سیل ٹریننگ سے بھی واقف کرایا جائے گا۔

آر ایس این ایف کے تربیت یافتہ افراد کا کشتی رانی تربیت، 107 انٹیگریٹڈ آفیسرز ٹریننگ کورس (آئی او ٹی سی) کے ہندوستانی بحریہ کے تربیت یافتہ افراد کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے جو دونوں بحری ممالک کے تربیت یافتہ افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم  کے ساتھ  پروان چڑھ رہا ہے۔ یاد رہے کہ آر ایس این ایف کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل فہد عبداللہ ایس الغوفیلی نے 24 جنوری کو ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران جنوب مشرقی بحریانی کمان کا دورہ کیا تھا۔ دونوں بحریہ کے درمیان دو طرفہ تربیتی تعاون ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-26at2.42.54PMGB8R.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-26at2.42.54PM(1)73WE.jpeg

 

************

ش ح۔   ع ح   ۔ م  ص

 (U:7839  )


(Release ID: 2028785) Visitor Counter : 65