بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی  نے کوفورج کوسگنیٹی کے کچھ خاص شیئرز ،حاصل کرنے کی منظوری دی   

Posted On: 25 JUN 2024 8:53PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن(سی سی آئی ) نے کوفورج لمیٹڈ (کوفورج )کے ذریعے سگنیٹی ٹیکنولوجیز لمیٹڈ(سگنیٹی )کے کچھ  حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ لین دین کم سے  کم 50.21فیصد اور 54فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے۔ کوفورج کی طرف سے سگنیٹی  کی مکمل طور پر کمزور بنیادوں پر حصص کی خریداری کے معاہدوں پر عمل درآمد اور بھارت کے  سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ کے مطابق لازمی کھلی پیشکش ( حصص کا کافی حصول اور ٹیک اوور) ریگولیشنز،2011کا (مجوزہ مجموعہ)ہے ۔

کوفورج ایک سرکاری کمپنی ہے، اور اس کے  حصص نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ (این ایس ای) اور(بی ایس ای) بی ایس ای لمیٹڈ میں درج ہیں۔کوفورج  اپنی  ملحقہ کمپنیوں سمیت ، ہندوستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی ) اور آئی ٹی پرمبنی خدمات (آئی ٹی ای ایس) اور اس کی ذیلی  کمپنیوں  کی فراہمی میں سرگرم ہے۔

سگنیٹی ایک سرکاری کمپنی ہے اور اس کے   حصص این ایس ای  اور بی ایس ای  پر درج ہیں۔ سگنیٹی  اپنی  ملحقہ کمپنیوں سمیت، ہندوستان میں آئی ٹی  اور آئی ٹی ای ایس  اور اس کی  ذیلی کمپنیوں  کی فراہمی میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم  بعد میں  شائع کیاجائے گا۔

***********

 (ش ح۔ا س۔ ع آ)

U: 7826


(Release ID: 2028691) Visitor Counter : 44