سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) اور ایمس واقع نئی دہلی كی طرف سے ایک پائلٹ پروجیکٹ نصب كرنے كے علاوہ  ’پیتھوجینک بائیو میڈیکل ویسٹ کو ویلیو ایڈڈ سوائل ایڈیٹیو میں تبدیل کرنا‘ کا جائزہ لیا جائے گا


24 ٹیکنالوجی کی منتقلی، مصنوعات کے اجراء اور مفاہمت ناموں كی سہولت كے ساتھ  مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے سی ایس آئی آر کی ون ویک ون تھیم مہم کا آغاز

ٹیکنالوجی پیکجیز، اختراعی اور مقامی مصنوعات، 8 شناخت شدہ موضوعات جیسے کہ صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، ماحولیات پر مبنی عمل کی نمائش کے لیے ہفتہ بھر کی سرگرمیاں

Posted On: 25 JUN 2024 6:26PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) اور ایمس واقع نئی دہلی كی طرف سے ایک پائلٹ پروجیکٹ نصب كرنے كے علاوہ  ’پیتھوجینک بائیو میڈیکل ویسٹ کو ویلیو ایڈڈ سوائل ایڈیٹیو میں تبدیل کرناکا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیر کو نئی دہلی میں ڈاکٹر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہایک ہفتہ ایک موضوعمہم کے افتتاح کے موقع پر ایک مفاہمت نامے کی سہولت فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، نائب صدر سی ایس آئی آر نے اس تقریب کی صدارت کی جس میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے متعلقہ صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ 24 ٹیکنالوجی کی منتقلی، پروڈکٹ کے اجراء، اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔2023 میں تمام سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے ذریعے چلائی گئی 'ایك ہفتہ ایك لیبمہم کی کامیابی کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سال 2024 کے لیے جون سے دسمبر کے مہینے تک 'ایک ہفتہ ایک تھیم' مہم شروع کرنے کی تجویز پیش کی جس میں لیبارٹریوں میں ٹیکنالوجی پیکجیز، اختراعی اور دیسی مصنوعات، عمل اور آلات كے موضوع پر مبنی ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کی نمائش کی جائے گی۔ ایك ہفتہ ایك موضوع پروگرام کا مقصد درمیانی، چھوٹی، بہت چھوٹی صنعتوں، اپنی مدد آپ كرنے والے گروپوں، زرعی صنعتكاروں اور اسٹارت اپس کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی کامیابیوں کو فروغ دینا اور صنعت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

صنعتوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی، مصنوعات کے اجراء اور مفاہمت ناموں پر دستخط میں درج ذیل شامل ہیں-

1۔ ہینڈ ہیلڈ آئی او ٹی سے لیس فیلڈ ڈیپلوئ ایبل واٹر ٹیسٹنگ کٹ

2۔ ہینڈ ہیلڈ کم سے دراندز ہیموگلوبن کی پیمائش کا نظام

3۔ جوار پر مبنی بنس كا فروغ

4۔ پروٹین پر مبنی اعلی توانائی کی مصنوعات پر ٹیکنالوجی

5۔ معیاری ضروری تیل (جیرانیم) کے درآمداتی متبادل اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری کے لیے مربوط ٹیکنالوجیز

6۔ ہربل ہیلتھ سافٹ ڈرنک (پی آئی او)

7۔ الیکٹرک ٹیلر

8۔ کومپیکٹ الیکٹرک ٹریکٹر

9۔ زرعی فضلے سے چمڑے کے متبادل (ویگن لیدر) کی تیاری سے متعلق پائلٹ انسٹالیشن اور اسٹڈی

10۔ آبی زراعت کے تالابوں میں فضلے کے انتظام کے لیے مائکروبیل کنسورشیم

11۔ پورٹیبل اور یونیورسل موٹر-کم-پمپ پرفارمنس مانیٹر

12۔ موڈبس پر مبنی انرجی مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس)

13۔ اینیروبک گیس لفٹ ری ایکٹر(اے جی آر): نامیاتی فضلے سے بائیو گیس اور بائیو کھاد کی پیداوار کے لیے ایک اعلیٰ شرح بائیو میتھینیشن ٹیکنالوجی

14۔ ڈیزل جین سیٹ کو ڈوئل فیول موڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی

15۔ خام بائیو گیس کو پائپ لائن کوالٹی بائیو میتھین میں اپ گریڈ کرنا

16۔ گیس كی علیحدگی کے لیے زیو لائٹ ٹیکنالوجی

17۔ سی وی ڈی کے ذریعہ دیسی ایم ڈبلیو سی این ٹیز کی ترکیب اور اس سے لچکدار ایم ڈبلیو سی این ٹیز کاغذ کی ترقی

 18۔ انسان كے سینے کے کینسر کی مختلف اقسام، درجات اور مراحل کا پتہ لگانے کے لیے نئے بائیو مارکر

19۔ پیتھوجینک بائیو میڈیکل ویسٹ کو ویلیو ایڈڈ سوائل ایڈیٹیو میں تبدیل کرنا

20۔ پرالی کے سدا بہار ہائبرڈ مرکبات (زرعی فضلہ)

21۔ بانس کا مرکب - ساگون کی لکڑی کا متبادل

22۔ پلاسٹک لائنر کے متبادل کے طور پر کمپوسٹ ایبل بائیو ریزن کوٹنگ

 

اوپر بیان کردہ موضوعات اور پروجیکٹ ایك ہفتہ ایك موضوع مہم میں دیگر پروجیکٹوں اور ٹیکنالوجیوں کے ساتھ دکھائے جائیں گے۔

تقریب میں ڈاکٹر این کلیسیلوی، ڈی جی، سی ایس آئی آر اور پروفیسر آر پردیپ کمار، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی روڑکی بھی موجود تھے۔

******

 

 

U.No:7820

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2028629) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil