مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے ایس بی ایم - یو 2.0 کے تحت صفائی اپناؤ، بیماری بھاگاؤ پہل کی شروعات کی
اس اقدام کا مقصد مانسون کے موسم میں صفائی اور بیماریوں سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یو ایل بیز کی تیاری کو بڑھانا ہے
Posted On:
25 JUN 2024 5:20PM by PIB Delhi
مانسون کے آنے سے صفائی ستھرائی کے چیلنجز بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے پانی سے پیدا ہونے والی اور ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ مانسون سے منسلک صحت کے خطرات کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے زیراہتمام سوچھ بھارت مشن- اربن 2.0، صفائی اپناؤ، بیماری بھاگاؤ (یکم جولائی سے 31 اگست 2024) پہل کو متعارف کراتا ہے۔ یہ اقدام اربن لوکل باڈیز (یو ایل بیز) کی تیاریوں کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ جون سے اگست کے مہینوں کے دوران شدید بارش اور صحت کے بڑھتے ہوئے خطرات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح سے لیس ہوں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی 'اسٹاپ ڈائریا مہم' - 'اسہال کی روک تھام، صافی اور او آر ایس سے رکھیں اپنا دھیان' کے ساتھ ہم آہنگ، یہ پہل مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں اور اس سے نمٹنے کے لیے بین شعبہ جاتی یکجہتی کی کوشش کرتی ہے۔ مانسون کے موسم میں صفائی اور بیماریوں سے وابستہ کثیر جہتی چیلنجز وقت کی ضرورت ہے ، تاکہ یو ایل بیز میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مختلف اقدامات کے ذریعے ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بنایا جاسکے۔
صفائی اپناؤ، بیماری بھاگاؤ پہل تمام یو ایل بیز کے ذریعے لاگو کیے جانے کے لیے سووچھتا، وکالت اور بین محکمہ جاتی کنورجنسی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جامع طریقہ کار پر زور دیتی ہے۔ مہم کے اہم عناصر میں خصوصی صفائی مہم، فضلہ کو جمع کرنا اور نقل و حمل، تمام کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاء کی باقاعدگی سے صفائی، بچوں کے لیے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سہولیات، پانی کے معیار کا مناسب نمونہ لینا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واٹر ورکس کی دیکھ بھال اور آئی ای سی اور ڈور ٹو ڈور موبلائزیشن کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔ اس اقدام میں اعلی خطرے والے علاقوں کی نشاندہی کرنے، پروٹیکٹ پریونٹ ٹریٹ اسٹریٹجی (پی پی ٹی ایس) کو اپنانے اور کوآرڈی نیشن اور مانیٹرنگ کے لیے تیز رفتار تشخیص کا بھی تصور کیا گیا ہے۔
آٹھ ہفتوں کے لیے پری مانسون اور مانسون کی تیاری کی سرگرمیاں اسہال کے انتظام سے متعلق مختلف لانچنگ ایونٹس پر مشتمل ہوں گی، صفائی کے اعلیٰ انتظام کو یقینی بنانے کے لیے مہم، مقامی کمیونٹیز، تنظیموں اور حکومت کو تربیت دی جائے گی۔ پانی کے انتظام، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت سے متعلق حکام، صفائی کے تمام کارکنوں کی آگاہی، دیکھ بھال اور سہولیات اور مقامی این جی اوز، کمیونٹی گروپس، اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری سے حفظان صحت اور صفائی کے پیغامات کو تقویت دینے کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔ توجہ، کمیونٹی کی شمولیت اور عوامی بیداری، کمیونٹی کی مصروفیت اور تعلیم، بارش کے پانی کو جمع کرنے ، مانسون کے بعد کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی اور انضمام پر مرکوز ہوگی۔
************
U.No:7812
ش ح۔ح ا۔ق ر
(Release ID: 2028562)
Visitor Counter : 129