سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے  مدھیہ پردیش  کے بھوپال میں 499 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ 8,038 کروڑ روپے کی لاگت والے   قومی شاہراہ   کے15پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 30 JAN 2024 7:21PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مدھیہ پردیش  کی راجدھانی بھوپال میں 8,038 کروڑ روپے کی لاگت والے قومی شاہراہ   کے15پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جس کی کل لمبائی 499 کلومیٹر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VETZ.jpg

اس موقع پر وزیراعلیٰ جناب  موہن یادو، مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا، مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر جناب نریندر سنگھ تومر، مدھیہ پردیش بی جے پی کے   صدر جناب وی ڈی شرما، وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، وزیرمملکت جناب راکیش سنگھ موجود تھے۔

ان منصوبوں میں ایودھیا بائی پاس سیکشن کو چوڑا کرنا، بدھنی تا شاہ گنج سیکشن کو 4 لین چوڑا کرنا، شاہ گنج تا باری کو 4 لین چوڑا کرنا، مورینا، امبہ اور پورسا بائی پاس کی 2 لین تعمیر، مدھیہ پردیش-راجستھان سرحد سے شیوپور گورسا کی 2 لیننگ کی تعمیر شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020GWQ.jpg

بدھنی سے شاہ گنج سیکشن کو چوڑا کرنے سے ریاست میں کنکٹیوٹی بڑھے گی۔ سیہور اور رائےسین کو جوڑنے والی سڑک مدھیہ پردیش کی تین شاہراہوں کو جوڑے گی۔ ایودھیا بائی پاس سیکشن کو چوڑا کرنے سے کانپور سے بھوپال جانے والے مسافروں کو ٹریفک جام سے راحت ملے گی۔ مدھیہ پردیش ان منصوبوں کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر، جدیدکاری  اور چوڑا کرنے کے ساتھ ایک نئے صنعتی اور زرعی مرکز کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔

**********

 

ش ح۔  م ع  ۔ م  ص

 (U:7808  )

                          


(Release ID: 2028537) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi