وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت سرحدی گاؤں کے سرپنچوں نے لال قلعہ، دہلی میں بھارت پَرو  کا دورہ کیا

Posted On: 27 JAN 2024 5:30PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے 27 جنوری 2024 کو لال قلعہ کے بھارت پَرو  میں درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت اروناچل پردیش، سکم، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ  کے سرحدی گاؤں کے 400 سرپنچوں اور نائب سرپنچوں کی میزبانی کی۔

درخشاں گاؤں پروگرام ہمارے سرحدی گاؤوں کے لیے حکومت ہند کا ایک پائیدار ترقیاتی پروگرام ہے،جس کی سربراہی وزارت داخلہ کرتی ہے۔ وزارت سیاحت اس پروگرام کے تحت ہندوستان کے ان پہلے  گاؤں  کی سیاحتی صلاحیت کو پائیدار طریقے سے محسوس کرنے اور انہیں حقیقی معنوں میں متحرک بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آج، ان گاوں کے نمائندوں کے لیے بھارت پرو کے لیے تیار کردہ دورے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TI2Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UN7J.jpg

سیاحت کی وزارت کی  ڈائرکٹر جنرل محترمہ منیشا سکسینہ  نے بھارت پرو میں مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے گاوں کے نمائندوں کو درخشاں گاؤں پروگرام کے بارے میں بتایا اورکہا کہ کس طرح وزارت سیاحت ان گاؤں کو حقیقی معنوں میں متحرک بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ سیاحت کی وزارت سیاحت کی صلاحیت کے حامل منتخب درخشاں گاؤں  کے بارے میں ایک معلوماتی کتابچہ بھی تیار کر رہی ہے، جس کا سرورق اس موقع پر جاری کیا گیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پراکرم دیوس کے موقع پر 23 جنوری 2023 کو بھارت پرو 2024 کا افتتاح کیا  ۔ نو دن  تک جاری رہنے والی  تقریب ہندوستان کی متنوع اور مالامال ثقافت کو ظاہر کرتی ہے۔

 ************

 

ش ح۔  م ع  ۔ م  ص

 (U: 7807  )

                  


(Release ID: 2028532)
Read this release in: English , Hindi