وزارت دفاع

تاریخی 350 ویں آئی ڈی ای ایکس معاہدہ پر دستخط کئے گئے ؛ایم اوڈی 150 کلوگرام وزن تک کے  متعدد پے لوڈ لے جانے  کی صلاحیت کے حامل چھوٹے  بنائے گئے سیٹلائٹ کے ڈیزائن اور ترقی کے لیے اسپیس پیکزل  ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ تعاون کرے گا

Posted On: 25 JUN 2024 12:37PM by PIB Delhi

 وزارت دفاع کی ایک  اہم پہل قدمی ،انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس)، نے 25 جون 2024 کو نئی دہلی میں تاریخی 350 ویں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے پر اسپیس پیکزل  ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ دستخط کئے گئے ۔یہ معاہدہ  ایک چھوٹے سیٹلائٹ کے ڈیزائن اور ترقی کے مقصد سےکیاگیا، جو 150کلوگرام  وزن تک کے  الیکٹرو آپٹیکل، انفراریڈ، مصنوعی اپرچر ریڈار، اور ہائپر اسپیکٹرل پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 150ویں آئی ڈی ای ایکس معاہدے پر دسمبر 2022 میں دستخط کیے گئے تھے، اور 18 ماہ کے عرصے  کے اندراندر، 350ویں معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس معاہدے کا تبادلہ (دفاعی پیداوار)کےایڈیشنل سکریٹری اور  ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او)کے سی ای اوجناب انوراگ باجپئی اور اسپیس پیکزل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی اور سی ای او جناب اویس احمد ندیم الدوری کے درمیان کیاگیا۔اس موقع پردفاعی سکریٹری جناب  گریدھر ارامانے اور دیگر سینئر سول  افسران اور وزارت دفاع کے فوجی حکام بھی  موجودتھے۔اسپیس پیکزل  زمینی مشاہدے کا تفصیلی ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ہائی ریزولوشن ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ سیٹلائٹ بنانے اور لانچ کرنے کے لیے  سرگرمی سے  کام کر رہا ہے۔

اس 350 ویں آئی ڈی ای ایکس معاہدہ کی بدولت  خلائی الیکٹرانکس میں جدت طرازی کی جاسکے گی ، جس میں پہلے طے  شدہ بڑے سیٹلائٹس پر تعینات کئی پے لوڈز کو اب چھوٹا کیا جا رہا ہے۔ ماڈیولر چھوٹا سیٹلائٹ ضرورت کے مطابق ایک سے زیادہ چھوٹے  بنائے گئے پے لوڈز کو مربوط کرے گا اورتیزتر اقتصادی تعیناتی، مینوفیکچرنگ میں آسانی، اسکیل ایبلٹی، موافقت، اور آب وہوا کے لئے سازگار کم ماحولیاتی اثرات جیسے فوائد فراہم کرے گا۔

اپنے خطاب میں، سیکرٹری دفاع نے ٹیکنالوجی کی سرحدوں کو آگے بڑھانے اور قوم کی حفاظت کے لیے نئے دفاعی اختراع کرنے والوں کے غیر متزلزل عزم کی ستائش کی ۔ جدت طرازی کے ساتھ ساتھ اندرون ملک دستیاب ٹیکنالوجی کی مدد سے  سیٹیلائٹ بنانے  کی  اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گھریلو صلاحیتیں، تجربات اور ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرکے اختراع کو فروغ دینے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نےاختراع کاروں کو ہر قدم پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جدت طرازی نئی ٹیکنالوجیز اور حل کی تخلیق کو آگے بڑھاتے ہوئے ملکی ترقی کو فروغ  دیتی ہے جو کہ مقامی طور پر تیار کی جا سکتی ہیں۔

آئی ڈی ای ایکس کے بارے میں

ا2021 میں جدت طرازی اوراختراع کے شعبے  میں عوامی پالیسی کے لیےباوقار وزیر اعظم ایوارڈ حاصل کرنے والا،ٓئی ڈی ای ایکس   دفاعی ماحولیاتی نظام میں گیم چینجر  یعنی یکسرتبدیلی لانے والے ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ دفاعی پیداوار کے محکمے کے تحت ڈی آئی او کے ذریعے قائم کئے گئے ، آئی ڈی ای ایکس نے ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج (ڈی آئی ایس سی )کے11 ایڈیشنز شروع کیے ہیں، اور حال ہی میں اہم اور اسٹریٹجک دفاعی ٹیکنالوجیز  میں اختراعات کو فروغ دینے کے لیے آئی ڈی ای ایکس  کے ساتھ اختراعی ٹیکنالوجیز کی تیزرفتارترقی( اے ڈی آئی ٹی آئی ) کو متعارف کرایاہے ۔

مختصر عرصے میں، آئی ڈی ای ایکس  نے کامیابی سے قوت حاصل کی ہے، جس سے دفاعی شعبے میں اسٹارٹ اپس کی ایک بڑھتی ہوئی  برادری کو فروغ حاصل ہواہے ۔ یہ فی الحال 400 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز کے ساتھ کام کررہاہے ۔ اب تک، 2000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت  کی 35 اشیاء کی سرکاری خریداری کو منظوری دی گئی ہے۔آئی ڈی ای ایکس نے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے میں سہولت فراہم کی ہے اور دفاعی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں بہت اہم  اوربنیادی کردار ادا کیا ہے۔

***********

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U: 7797



(Release ID: 2028459) Visitor Counter : 26