کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت نے انتہائی اہم اور کلیدی نوعیت کی معدنیات کی نیلامی کی چوتھی قسط کا آغاز کیا
نیلامی کی پہلی قسط کے لئے ترجیحی بولی لگانے والوں کے ناموں کا اعلان
ساحل سے دور کے معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی کی پہلی قسط سو دن کے اندر شروع کی جائے گی:جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
24 JUN 2024 7:25PM by PIB Delhi
کوئلے اور معدنیات کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کوئلے اور معدنیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے آج انتہائی اہم اور کلیدی معدنیات کی چوتھی قسط کی نیلامی کے پروگرام کا آغاز کیا۔ نئی دہلی کے سی جی او کمپلکس میں اسکوپ کنونشن سنٹر میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر بعض دوسرے پروگرام بھی ہوئے جن میں پہلی قسط کے دوران نیلامی کے لئے رکھے گئے چھ بلاکوں کے ترجیحی بولی لگانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، کھوج کرنے والی دوپرائیویٹ ایجنسیوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے جنھیں حال ہی نوٹیفائی کیا گیا تھا، آر اینڈ ڈی اداروں کو منظوری کے خطوط دینا اور کھوج کے اخراجات کی جزوی ادائیگی کی اسکیم کا اعلان شامل ہے۔
آج نیلامی کی چوتھی قسط کا اعلان ہوا جن میں انتہائی اہم معدنیات کے اکیس بلاک شامل ہیں ۔ گیارہ تازہ بلاک چھ ریاستوں پر محیط ہیں جن میں اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، راجستھان اور اترپردیش شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کوئلے اور معدنیات کے مرکزی وزیر اور کوئلے اور معدنیات کے وزیر مملکت نے 29 نومبر 2023 کو شروع کی گئی پہلی نیلامی کی قسط کے دوران رکھے گئے چھ بلاکوں کے ترجیحی بولی لگانے والوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔ ترجیحی بولی لگانے والوں نے تفصیل درج ذیل ہے۔
شمارہ نمبر
|
معدنی بلاک کا نام
|
ریاست
|
معدنیات کا نام
|
رعایت
قسم
|
ترجیحی بولی لگانے والے کا نام
|
نیلامی پریمیم
|
1
|
بابجا گریفائٹ اور مینگنیز بلاک
|
اڑیسہ
|
گریفائٹ اور مینگنیج دھات
|
ایم ایل
|
اگرسین سپنج پرائیویٹ لمیٹڈ
|
85.05
|
2
|
بیارپلی گریفائٹ اور مینگنیج بلاک
|
اڑیسہ
|
گریفائٹ اور مینگنیج ۔
|
ایم ایل
|
اگرسین سپنج پرائیویٹ لمیٹڈ
|
70.05
|
3
|
اخرکتا گریفائٹ بلاک
|
اڑیسہ
|
گریفائٹ
|
سی ایل
|
کندن گولڈ مائنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
13.05
|
4
|
ایلوپاکوڈی گریفائٹ بلاک
|
تمل ناڈو
|
گریفائٹ
|
سی ایل
|
ڈالمیا بھارت ریفریکٹریز لمیٹڈ
|
45.00
|
5
|
پہاڑی کلاں-گورا کلاں فاسفوریٹ بلاک
|
اترپردیش
|
فاسفورائٹ
|
سی ایل
|
ساگر سٹون انڈسٹریز
|
400.00
|
6
|
کٹگھورا لیتھیم اور آر ای ای بلاک
|
چھتیس گڑھ
|
لتیم اور آر ای ای
|
سی ایل
|
میکی ساؤتھ مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ
|
76.05
|
کوئلے اور معدنیات کے مرکزی وزیر نے کھوج کرنے والی دو پرائیویٹ ایجنسیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔ ان کمپنیوں کو حال ہی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں معدنیات کی کھوج کے کام کو بڑھانا اور معدنیات کی کھوج کے کاموں میں جدید ترین ٹیکنالوجی لانا ہے۔
معدنیاتی وسائل کو نکالنے میں حفاظت ، اکنومی ، رفتار اور مہارت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کانکنی کی وزارت ، حکومت ہند تحقیق وترقی کے پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کررہی ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نے آج چوبیس تحقیق وترقی کے اداروں اور اس اسٹارٹ اپس کو فنڈز کی منظوری کے مکتوب دیئے جس کے تحت دی جانے والی رقوم بالترتیب بارہ اعشاریہ تین سات کروڑ روپے اور گیارہ اعشاریہ دو چھ کروڑ روپے ہے۔
علاوہ ازیں کانوں کے مرکزی وزیر نے ایکسپلوریشن لائسنس ہولڈروں کے ایکسپلوریشن كے اخراجات کی جزوی ادائیگی کے لیے ایک اسکیم کا بھی اعلان کیا۔ اسکیم کے تحت 20 کروڑ روپے کی بالائی حد کے تحت لاگت کے 50 فیصد تک کے ایکسپلوریشن كے اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔ ایکسپلوریشن لائسنس کی فراہمی 2023 میں ایم ایم ڈی آر ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھی۔ ایکسپلوریشن لائسنس کے لیے کل 20 بلاک مختلف ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش اور جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سونپے گئے ہیں۔ کرناٹک اور راجستھان کی ریاستی حکومتیں پہلی ریاستیں ہیں جنہوں نے ایکسپلوریشن لائسنس کی نیلامی کو مطلع کیا۔
سرِ دست 9 ایکسپلوریشن لائسنسوں کی نیلامی مختلف ریاستوں کے ذریعہ نوٹیفائی کی گئی ہے۔ تلاشی کے اخراجات کی جزوی ادائیگی کی اسکیم جونیئر کان کنی کمپنیوں کو ایکسپلوریشن لائسنس کے لیے نیلامی میں حصہ لینے کی ترغیب دے گی اور ملک میں ایک مضبوط ایکسپلوریشن ایکو سسٹم کی تعمیر میں مدد کرے گی۔
اس موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ كانوں کی وزارت نے نئی حکومت کے پہلے 100 دنوں کے اندر آف شور منرل بلاکون کی نیلامی کی پہلی قسط شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اہم معدنیات عصری صنعتی معیشتوں کی بنیاد ہیں جو تکنیکی ترقی کا اہم جزو ہیں۔آنے والی عالمی معیشت معدنیات پر انحصار کرنے والی ٹیکنالوجیز جیسے کہ لیتھیم، گریفائٹ، کوبالٹ، ٹائٹینیم، نایاب زمینی عناصر وغیرہ پر انحصار کرے گی۔
مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ مجریہ 1957 (ایم ایم ڈی آر ایکٹ)میں 17 اگست 2023 کو اسی روشنی میں ترمیم کی گئی تھی جس کے تحت مرکزی حکومت کو 24 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات میں معدنی رعایت دینے کا اختیار دیا گیا تھا۔
قبل ازیں مرکزی حکومت نے 29 نومبر 2023، 29 فروری 2024 اور 14 مارچ 2024 کو این آئی ٹی کے ذریعے اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکوں کی نیلامی کی 3 قسطوں كا آغاز كیا تھا۔ ان تین قسطوں میں کل 38 اہم معدنیات کے بلاکوں کو نیلامی کے لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے جن میں تیرہ منفرد اہم اور اسٹریٹجک معدنیات موجود ہیں۔ یہ بلاک 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ہیں۔
*****
U.No:7790
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2028384)
Visitor Counter : 78