وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی  پروری اور ڈیری کا محکمہ مویشیوں کی 21 ویں  مردم شماری کے لیے  کلیدی ورکشاپ کی میزبانی  کرے گا


مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کریں گے

شرکاء کو  اعداد و شمار جمع کرنے کی حکمت عملیوں کے بارے میں تربیت دی جائے گی تاکہ اعلیٰ معیار کے  اعداد و شمار کو جمع  کرنے کو یقینی بنایا جا سکے اور مختلف رجسٹرڈ نسلوں سے واقف کرایا جائے گا

Posted On: 24 JUN 2024 2:17PM by PIB Delhi

ماہی گیری ،  مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت  مویشی پروری اور ڈیری  کا محکمہ ( ڈی اے ایچ ڈی ) ایک  کلیدی ورکشاپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے  ، جس کا مقصد مویشیوں کی   آئندہ 21 ویں مردم شماری کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو بااختیار بنانے کے علاوہ ، انہیں کلیدی حکمتِ عملی سے روشناس کرایا جائے گا۔  یہ  تقریب 25 جون  ، 2024 ء کو  نئی دلّی کے وگیان بھون میں منعقد ہوگی  ، جہاں ماہی  گیری ،  مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ ماہی  گیری ،  مویشی پروری اور ڈیری کے وزراء  مملکت، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور  جناب جارج کورین اور  ڈی اے ایچ ڈی کی سکریٹری  محترمہ الکا اپادھیائے بھی موجود رہیں گی۔

اس ورکشاپ کے بنیادی مقاصد ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کو مویشیوں کی  21ویں مردم شماری کو مؤثر طریقے سے  انجام کے لیے ضروری آلات بشمول ایک موبائل ایپ اور سافٹ ویئر سے لیس کرنا ہے۔ شرکاء کو  اعداد و شمار جمع کرنے کی حکمت عملیوں کے بارے میں بھی تربیت دی جائے گی تاکہ   اعلیٰ معیار کے اعداد و شمار  جمع کئے  جا سکیں  اور انہیں مختلف رجسٹرڈ نسلوں سے واقف کرایا جا سکے۔

سن 1919  ء میں  مویشیوں کی مردم شماری کے آغاز کے بعد سے، مویشیوں کی مردم شماری ہر پانچ سال بعد کیا جانے والا ایک اہم  عمل  رہا ہے، جو پالیسی کی تشکیل اور  مویشیوں کے شعبے میں متعدد پروگراموں کے نفاذ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ جامع گھر گھر سروے پورے ملک میں پالتو جانوروں اور پرندوں کے بارے میں تفصیلی  اعداد و شمار  حاصل کرتا ہے ۔ مویشیوں کی  21 ویں  مردم  شماری، جو  ستمبر سے دسمبر  ، 2024 ء کے لیے شیڈول ہے،  اعداد و شمار  جمع کرنے اور ترسیل کے لیے موبائل ٹیکنالوجی کو شامل کیا جائے گا ، جس سے ملک کے تمام  گاؤں  اور شہری وارڈوں میں عمل کی درستگی اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

ورکشاپ کا آغاز افتتاحی تقریب سے ہوگا ۔  اس کے بعد مردم شماری کے طریقۂ کار پر تفصیلی  اجلاس  ہوں گے ۔  اس  اجلاس   میں مردم شماری کے طریقۂ کار ،  موبائل ایپلی کیشن اور سافٹ ویئر ڈیش بورڈ  سے متعلق تربیت اور شرکاء کے سوالات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک اوپن ہاؤس ڈسکشن  بھی ہوگا۔

اس تقریب میں ماہی  گیری ،  مویشی پروری اور  ڈیری کی پیداوار کے مرکزی وزرراء مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور  جناب جارج کورین بھی شامل ہوں گے۔ کلیدی شرکاء میں  ڈی اے ایچ ڈی  کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے، ڈی اے ایچ ڈی  کے سینئر افسران، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز ، مویشیوں کی  21ویں   مردم  شماری کے لیے  تکنیکی  کمیٹی کے اراکین اور رجسٹرار جنرل آف انڈیا شامل ہیں۔

مویشیوں کی 21ویں  مردم شماری کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے  مویشی پروری  اور ڈیری کے محکمہ  کے تمام  متعلقہ فریقوں کو اس  کلیدی ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

 

 ش ح۔ ح    ا    - ع ا

U.No. 7775



(Release ID: 2028241) Visitor Counter : 25