مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام سفارت کاری فعال ہوئی : بھارت 6جی اتحاد نے 6جی اختراعات طے کرنے کی غرض سےیوروپ کے 6جی –آئی اے اور اولویونیورسٹی فن لینڈ کے 6جی فلیگ شپ کے ساتھ اسٹراٹیجک ساجھیداری قائم کیں


اتحا، عالمی معیار کے ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی مہارت اور جدیدترین  تحقیق سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے

Posted On: 20 JUN 2024 8:33PM by PIB Delhi

اپنی ٹیلی کام سفارت کاری  کوبروئے کارلاتے  ہوئے، مواصلات کی وزارت کا ٹیلی مواصلات   کا (ڈی اوٹی )، عالمی سطح کے ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اسٹریٹجک  اورحکمت عملی پرمبنی بین الاقوامی ساجھیداریاں   اور تعاون  واشتراک قائم کر رہا ہے تاکہ عالمی کنیکٹیویٹی کو بڑھایا جا سکے اور ہندوستان کو ڈیجیٹل اختراعات اور بنیادی ڈھانچے  کے شعبوں میں ایک عالمی رہنما کے طور پرپیش  کیا جا سکے۔

عالمی مواصلات کے مستقبل کو نئے سرے سے متعین کرنے کی سمت ایک اور قدم  اٹھاتے ہوئے ، بھارت 6جی الائنس نے حال ہی میں 6جی اسمارٹ نیٹ ورکس اور سروسز انڈسٹری ایسوسی ایشن (6جی  آئی اے )اور6جی  فلیگ شپ- اولو یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدام امریکہ کے نیکسٹ جی الائنس کے ساتھ پہلے سے ہوئے ایک  ایم او یو کے تسلسل میں ہے۔6جی –آئی اے   اوراولویونیورسٹی کے ساتھ یہ مفاہمت نامے محفوظ اور قابل اعتماد ٹیلی مواصلات ٹیکنالوجی بشمول لچکداراورقابل اعتماد  سپلائی چینز کی ترقی کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ بھارت 6جی ویژن کے تحت، ڈی اوٹی پہلے ہی ‘‘6جی کے بارے میں  تیز رفتار تحقیق’’ سے متعلق  470 تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

یہ اسٹریٹجک ساجھیداریاں  عالمی 6جی ایکونظام میں تعاون کرتے ہوئے پائیدار اور جدید ترین ٹیلی مواصلات   کے ذریعے معاشرے کو بااختیار بنانے کے ہندوستان کے وژن کو حاصل کرنے کے اس سفر میں اہم اقدامات ہیں۔

مفاہمت کی یادداشت ہندوستان کو درج ذیل  موقع فراہم کرے گی:

  • ای یو اور ہندوستانی آراینڈ ڈی کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کو جوڑےگی،
  • 6جی اور متعلقہ ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور ترقی کی کوششوں کو ہم آہنگ کرےگی ،
  • مشترکہ تحقیقی پہل قدمیوں کو فروغ دیگی،
  • 6جی ٹکنالوجی کے آزمائشی پروجیکٹوں  اور کیسز استعمال کریں گی،
  • 6جی ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کریں گی  اور عالمی فورمز پر معیاری بنانے کی کوششوں میں تعاون کریں گی۔

ٹیلی کام سفارتکاری  نے ڈی اوٹی کو نئے کاروباری منصوبوں کو راغب کرنے، عالمی رہنماؤں کے ساتھ  ساجھیداریاں قائم کرنے، گھریلو اسٹارٹ اپس کوپروان چڑھانے ، جدت طرازی کرنے اور عالمی ٹیلی مواصلات  کے منظر نامے میں اپنی قائدانہ حیثیت کو محفوظ بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرنے میں مدد کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AUNJ.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H6AJ.jpg

بھارت 6جی الائنس (بی 6جی اے)ہندوستانی صنعت، تعلیمی اداروں، قومی تحقیقی اداروں اور معیاری تنظیموں کی ایک پہل قدمی ہے۔ اس کا مقصد حکومت کے بھارت 6جی مشن کے ساتھ  ہم آہنگ ہے تاکہ  ان ٹیکنالوجی اور اختراعات کو ڈیزائن، تیار اور تعینات کیا جا سکے جو ہندوستان اور دنیا بھر میں شہریوں کے اعلیٰ معیار کے رہنے کے تجربے کے لیے ایک ذہین اور محفوظ حل فراہم کرتے ہیں۔ بھارت 6جی ویژن کا منشور گزشتہ سال جاری کیا گیا تھا، جس کا مقصد بھارت کو وکست بھارت کے مقاصدکے عین مطابق جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کا ایک سرکردہ سپلائر بنانا تھا۔

6جی اسمارٹ نیٹ ورکس اینڈ سروسز انڈسٹری ایسوسی ایشن (6-اے آئی جی) اگلی نسل کے نیٹ ورکس اور خدمات کے لیے یورپی صنعت اور تحقیق کی تنظیم  ہے۔ 6 جی -اے آئی اسٹریٹجک شعبوں میں وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دیتا ہے جس میں معیار کاری، فریکوئنسی اسپیکٹرم، آراینڈڈی  پروجیکٹس، ٹیکنالوجی کی مہارتیں، اہم عمودی صنعت کے شعبوں کے ساتھ تعاون، خاص طور پر ٹرائلز کی ترقی، اور بین الاقوامی تعاون شامل ہیں۔

6جی  فلیگ شپ پروگرام، اولو یونیورسٹی اور فن لینڈ کی ریسرچ کونسل کے ذریعے مالی اعانت  حاصل کرنے والی  ایک عالمی سطح کی  تحقیقی پہل قدمی ہے۔ اس کا مقصد 6جی  ٹیکنالوجی کے کلیدی اجزاء کو تیار کرنا، ایک جامع 6جی ٹیسٹ سینٹر قائم کرنا، اور 2030 کی دہائی کی سماجی ڈیجیٹلائزیشن کو 6جی  تحقیق اور جدت کے ذریعے آگے بڑھانا ہے۔

***********

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U: 7765



(Release ID: 2028184) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu