وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے نیٹ (یو جی) امتحات 2024 میں مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی
Posted On:
22 JUN 2024 11:15PM by PIB Delhi
قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ (یو جی) امتحان 5 مئی 2024 کو او ایم آر (پین اور پیپر) موڈ میں منعقدکیا تھا۔
اس سلسلے میں مبینہ بے ضابطگیوں / دھوکہ دہی / نقالی / بدعنوانی کے کچھ معاملات سامنے آئے ہیں۔
امتحانی عمل کے انعقاد میں شفافیت کے لیے حکومت ہند کی وزارت تعلیم نے جائزہ لینے کے بعد اس معاملے کو جامع تحقیقات کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی حکومت نے عوامی امتحانات میں غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کو روکنے اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کی فراہمی کے لیے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ایکٹ، 2024 بھی نافذ کیا ہے۔
حکومت امتحانات کے تقدس کو یقینی بنانے اور طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اس امر کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جو بھی فرد/تنظیم اس میں ملوث پایا گیا، اسے سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7759
(Release ID: 2028071)
Visitor Counter : 77