وزارات ثقافت

چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے ملک کے ایک عظیم ہیروہیں اور صدیوں سے ہم سب کے لیے ایک محرک رہے ہیں: مرکزی وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت


وزیر موصوف نے چھترپتی شیواجی کی تاج پوشی کی 350 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کیا

Posted On: 22 JUN 2024 6:59PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) اور نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) کے زیر اہتمام شیواجی مہاراج کی 115 آئل پینٹنگز کی نمائش کا دورہ کیا۔ یہ نمائش چھترپتی شیواجی کی تاج پوشی کی 350 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ گذشتہ 15 دنوں میں آرٹ سے محبت کرنے والے بہت سے لوگ، خاص طور پر نوجوانوں نے اس نمائش کا دورہ کیا ہے۔

وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے ملک کے ایک عظیم آئیکون ہیں اور صدیوں سے ہم سب کے لیے ترغیب کا ذریعہ رہے ہیں۔ ان کی زندگی پر مبنی اس تاریخی نمائش سے ہمیں ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتاہے۔ وزیر ثقافت نے یہ بھی کہاکہ یہ مجموعہ قوم کا ایک انمول ورثہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ان پینٹنگز کو شری کانت چوگلے اور ان کے بیٹے گوتم چوگلے نے پدم وبھوشن بابا صاحب پورندرے کی رہنمائی میں بنایا تھا۔ حال ہی میں ان پینٹنگز کے کلکٹر جناب دیپک گورے نے وزیر اعظم کے وژن سے متاثر ہوکر اس مجموعے کو آئی جی این سی اے کو ورثہ اثاثہ کے طور پر ہدیہ کردیا ہے۔

وزارت ثقافت ایک مستقل گیلری بنانے اور اس نمائش کو ملک بھر کے دیگر مقامات پر لے جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی اور این جی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل سنجیو کمار گوتم بھی وزیر ثقافت کے ساتھ موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7754



(Release ID: 2027992) Visitor Counter : 13