امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 3 پر ‘فاسٹ ٹریک امیگریشن – ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام’ کا افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘فاسٹ ٹریک امیگریشن – ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام’(ایف ٹی آئی-ٹی ٹی پی) حکومت ہند کا ایک بصیرت افروز اقدام ہے
اس اقدام سے ہندوستانی شہریوں اور دوسرے ممالک سے آنے والے او سی آئی مسافروں کو مزید سہولت ملے گی
ایف ٹی آئی-ٹی ٹی پی پہل تمام لوگوں کے لیے سفری سہولت اور کارکردگی کو بڑھانے کے مودی حکومت کےعزم کی عکاسی کرتی ہے
یہ سہولت تمام مسافروں کے لیے مفت دستیاب ہوگی: جناب امت شاہ
ایف ٹی آئی-ٹی ٹی پی ملک کے 21 بڑے ہوائی اڈوں پر شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں، دہلی ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ اسے 7 بڑے ہوائی اڈوں - ممبئی، چنئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، کوچی اور احمد آباد ہوائی اڈے پر شروع کیا جائے گا
Posted On:
22 JUN 2024 5:36PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل-3 میں ’فاسٹ ٹریک امیگریشن – ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں فاسٹ ٹریک امیگریشن – ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام (ایف ٹی آئی- ٹی ٹی پی) حکومت ہند کا ایک بصیرت افروز اقدام ہے جسے سوچ سمجھ کر ہندوستانی شہریوں اور او سی آئی کارڈ ہولڈر کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دوسرے ممالک سے آنے والے ہندوستانی شہریوں اور او سی آئی کے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کا آغاز وکست بھارت @2047 کے لیے طے کردہ کلیدی ایجنڈوں میں سے ایک ہے اور یہ سب کے لیے سفری سہولت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مودی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ سہولت تمام مسافروں کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔ یہ بین الاقوامی مسافروں کے لیے تیز تر، ہموار اور محفوظ امیگریشن کلیئرنس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ای گیٹس یا خودکار بارڈر گیٹس پر چلے گا جو امیگریشن کلیئرنس کے عمل میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرے گا۔ پروگرام کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ہندوستانی شہریوں اور او سی آئی کارڈ ہولڈرز کا احاطہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں غیر ملکی مسافروں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد خودکار گیٹس (ای-گیٹس) کے ذریعے اسکرین کیے جانے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے تیز رفتار امیگریشن پاتھ وے کے ذریعے عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات تیار کرکے بین الاقوامی سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے۔
ایف ٹی آئی-ٹی ٹی پی ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے لاگو کیا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت مختلف زمروں کے مسافروں کی تیز رفتار امیگریشن کے لیے بیورو آف امیگریشن، نوڈل ایجنسی ہوگی۔ اسکیم میں اندراج کرانے کے لیے درخواست دہندہ کو اپنی تفصیلات اور مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ پورٹل پر آن لائن رجسٹر کرنا ہوگا۔ ضروری تصدیق کے بعد، ‘ٹرسٹڈ ٹریولرز’ کی وائٹ لسٹ تیار کی جائے گی اور اسے ای-گیٹس کے ذریعے لاگو کرنے کے لیے فیڈ کیا جائے گا۔ ای گیٹس سے گزرنے والے ‘ٹرسٹڈ ٹریولر’ کے بایو میٹرکس ایف آر آر او آفس میں یا رجسٹرڈ مسافر کے ہوائی اڈے سے گزرنے کے وقت حاصل کیے جائیں گے۔ ٹی ٹی پی رجسٹریشن پاسپورٹ کی میعاد یا 5 سال جو بھی پہلے ہو اور اس کے بعد اس کی تجدید کی جائے گی۔ اس عمل کے تحت جیسے ہی 'رجسٹرڈ مسافر' ای-گیٹس پر پہنچتا ہے، وہ اپنی فلائٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ای گیٹس پر ایئر لائنز کی طرف سے جاری کردہ اپنے بورڈنگ پاس کو اسکین کرے گا۔ پاسپورٹ کو بھی اسکین کیا جائے گا اور ای گیٹس پر مسافر کی بایو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ ایک بار جب مسافر کی حقیقی شناخت قائم ہو جائے گی اور بایو میٹرک تصدیق ہوجائے گی، ای گیٹ خود بخود کھل جائے گا اور امیگریشن کلیئرنس دی گئی سمجھی جائے گی۔
ایف ٹی آئی-ٹی ٹی پی ملک کے 21 بڑے ہوائی اڈوں پر شروع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دہلی ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ، اسے 7 بڑے ہوائی اڈوں - ممبئی، چنئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، کوچی اور احمد آباد ہوائی اڈے پر شروع کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 7747)
(Release ID: 2027989)
Visitor Counter : 74