کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کان کنی اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی کی چوتھی قسط جاری کرے گی

Posted On: 22 JUN 2024 6:32PM by PIB Delhi

 کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کوئلہ اور کان کنی کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے 24 جون، 2024 کو اسکوپ کنونشن سینٹر، سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی نیلامی کی چوتھی قسط لانچ کریں گے۔

اہم معدنیات ملک کی اقتصادی ترقی اور معدنی سلامتی دونوں کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی کمی یا نکالنے اور پروسیسنگ کے لیے چند ممالک پر انحصار ہماری سپلائی چین کے لیے اہم خطرات پیدا کرسکتا ہے۔ اسی تناظر میں 2023 میں مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن (ایم ایم ڈی آر) ایکٹ میں ترمیم کی گئی تھی جس کے تحت مرکزی حکومت کو 24 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی معدنی رعایت دینے کا اختیار دیا گیا تھا۔

اب تک مرکزی حکومت نے 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع 38 اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی 3 قسطوں کی نیلامی شروع کی ہے۔ ایونٹ کے دوران 29 نومبر 2023 کو جاری کی جانے والی پہلی قسط کے راجح بولی دہندگان کا اعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر 02 نوٹیفائیڈ پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں (این پی ای اے) کو اسناد کی تقسیم بھی شامل ہوگی۔ مزید برآں، معدنی وسائل کی کھدائی میں کارکردگی کو بڑھانے اور اسے قابل عمل اقتصادی مرکب اور دھاتوں میں تبدیل کرنے کے لیے، گرانٹ کی منظوری کے خطوط اسٹارٹ اپ اور آر اینڈ ڈی اداروں کے حوالے کیے جائیں گے۔ ایکسپلوریشن لائسنس ہولڈرز کے ذریعہ تلاش کے اخراجات کی جزوی ادائیگی کی اسکیم کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7752


(Release ID: 2027977) Visitor Counter : 53