امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے برقی سازو سامان بنانے والی کمپنیوں کے وارنٹی سے متعلق مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا


وارنٹی کی مدت کا تعین مصنوعات کی انسٹالیشن کی تاریخ سے ہو یا مصنوعات کی خریداری کی تاریخ سے، یہی میٹنگ کا اہم ایجنڈا رہا

چیف کمشنر، سی سی پی اے نے تمام کمپنیوں کی جانب سے عالمی بہترین طور طریقوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں صارفین کے لیے واضح معلومات کو اجاگر کیا

Posted On: 22 JUN 2024 4:52PM by PIB Delhi

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے الیکٹرانک آلات بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ خریداری کی تاریخ کے بجائے انسٹالیشن کی تاریخ سے وارنٹی کی مدت شروع کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ چونکہ مینوفیکچررز کی جانب سے مقرر کردہ پالیسیوں کے مطابق وارنٹی کی مدت خریداری کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے، نہ کہ انسٹالیشن کی تاریخ سے، اس لیے وارنٹی مدت میں کمی ہے کیونکہ صارفین صرف اپنے گھر میں پروڈکٹ انسٹال ہونے کے بعد ہی پروڈکٹ کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔

اس میٹنگ کی صدارت سی سی پی اے کی چیف کمشنر محترمہ ندھی کھرے نے کی اور اس میں ریلائنس ری ٹیل، ایل جی، پیناسونک، ہیئر، کروما اور بوش سمیت برقی سازو سامان کی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز چیف کمشنر محترمہ کھرے کے خطاب سے ہوا، جنہوں نے اس معاملے سے متعلق تین اہم نکات پر روشنی ڈالی۔سب سے پہلے، صارفین کو وارنٹی کی مدت کے آغاز کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کیا جانا چاہیے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ صارف کو پروڈکٹ خریدنے کے بعد وارنٹی کی تفصیلات معلوم ہوں۔ دوم، کمپنیوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہندوستان میں عالمی بہترین طریقوں کی پیروی کی جائے۔ تیسرا، وارنٹی مدت سے متعلق صارفین کی شکایات کو فعال اور فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

صارفین کے حقوق جیسا کہ ایکٹ کے سیکشن 2(9) کے تحت بیان کیا گیا ہے، اس میں سامان، مصنوعات یا خدمات کے معیار، مقدار، طاقت، عمدگی، اور قیمت کے بارے میں مطلع کرنے کا حق شامل ہے، جیسا کہ معاملہ ہو، تاکہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے خلاف صارف کا تحفظ کیا جا سکے۔

میٹنگ کے دوران، اس بات پر غور کیا گیا کہ الیکٹرانک آلات عام طور پر دو اقسام کے ہوتے ہیں - ’پلگ-این-پلے‘ مصنوعات جیسے آئرن پریس، مائیکرو ویو وغیرہ جنہیں کسی قسم کی انسٹالیشن کی ضرورت نہیں ہوتی اور ایسی مصنوعات جن کی انسٹالیشن کی ضرورت ہوتی ہے جیسے ایئر کنڈیشنر، فریج وغیرہ۔

میٹنگ کے دوران انسٹالیشن کی تاریخ ہونے کے عملی پہلو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ، اس طریقہ کار کے غلط استعمال کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ صارفین کے مفادات کا مناسب طور پر تحفظ کیا جائے، اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صارفین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے سرگرمی کے ساتھ حل کرنے کو لے کر کمپنیوں کے درمیان اتفاق رائے نظر آیا۔ تمام کمپنیوں سے 15 دنوں کے اندر اپنے نظریات ارسال کرنے کی درخواست کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7745



(Release ID: 2027951) Visitor Counter : 17