شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے پیداوار کی قدر پر شماریاتی رپورٹ 2024 کی اشاعت کا اجراء
Posted On:
21 JUN 2024 6:02PM by PIB Delhi
اعداد و شمار کے قومی دفتر(این ایس او)، اعداد و شمار اور پروگراموں پر عملدرآمد کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) اشاعت ‘زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے پیداوار کی قدر پر شماریاتی رپورٹ 2024’ جاری کر رہا ہے۔
2. یہ اشاعت ایک جامع اور عملی دستاویز ہے جو 12-2011 سے 23-2022 تک زراعت، مویشی، جنگلات اور ماہی پروری کے شعبوں کی پیداواری اقدار کے تفصیلی جدول اور تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ تفصیلی ریلیز تمام سطح پر اہم مجموعوں کی پیروی کرتی ہے، جو پہلے نظر ثانی شدہ تخمینہ(ایف آر ای)/دوسرے نظرثانی شدہ تخمینہ (ایس آر ای)( 28/29 فروری کو جاری) کی پریس ریلیز کی بنیاد پر قومی اکاؤنٹس کے اعدادوشمار کے طور پر شائع کیے گئے ہیں۔
3. وزارت کی ویب سائٹ (https://mospi.gov.in ) پر اشاعت ‘زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے پیداوار کی قدر پر شماریاتی رپورٹ 2024’ دستیاب ہے۔
اہم خصوصیات:
- 2022-23 میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی پیداوار کی قدر میں فصلوں، مویشی، جنگلات اور ماہی پروری کے ذیلی شعبوں کا حصہ بالترتیب 54.3 فیصد، 30.9 فیصد، 7.9 فیصد اور 6.9 فیصد تھا۔
شکل 1: مستقل قیمتوں پر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کا کل جی او وی میں زراعت، مویشیوں، جنگلات اور ماہی پروری کا حصہ (فیصد)
- فصلوں کے ذیلی شعبے کے دو سب سے بڑے گروپ یعنی ‘اناج’ (27.3 فیصد) اور ‘پھل اور سبزیاں’ (28.3 فیصد) مل کر فصل کے ذیلی شعبے کی کل پیداوار میں 2022-23 میں 55 فیصد سے زیادہ تھے۔ ایک گروپ کے طور پر، اناج کا جی او وی 336.4 ہزار کروڑ روپے، 12-2011 میں تمام فصلوں کے گروپوں میں سب سے زیادہ تھا۔ تاہم، 23-2022 میں ‘پھلوں اور سبزیوں’ کا جی وی او 434.7 ہزار کروڑ روپے تھا، جو اناج کے مقابلے میں تقریباً 15 ہزار کروڑ زیادہ تھا۔ اتر پردیش اناج کی پیداوار کی سب سے زیادہ قیمت کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کی سب سے زیادہ قیمت 23-2022 میں مغربی بنگال میں ہے۔
- ‘مویشی’ ذیلی شعبے کی پیداوار 12-2011 میں 487.8 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر 23-2022 میں 878.5 ہزار کروڑ روپے ہوگئی۔ 23-2022 میں مویشیوں کے ذیلی شعبے کی پیداوار میں دودھ، گوشت اور انڈوں کا حصہ بالترتیب 66.5 فیصد، 23.6 فیصد اور 3.7 فیصد تھا۔ راجستھان (12.5 فیصد) اور اتر پردیش (12.3 فیصد) نے ملکر 23-2022 میں مستقل قیمتوں پر مویشیوں کے ذیلی شعبے کی پیداوار کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ لیا۔
- 23-2022 میں صنعتی لکڑی، ایندھن کی لکڑی اور نان ٹمبر فارسٹ پروڈکٹس سے جنگلات کے ذیلی شعبے کی پیداوار کی کل مالیت میں بالترتیب تقریباً 68 فیصد، 20 فیصد اور 12 فیصد کا حصہ ہے۔
- ماہی پروری اور آبی زراعت کے ذیلی شعبے کی پیداوار 12-2011 میں تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر 23-2022 میں تقریباً 195 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ آندھرا پردیش 16-2015 سے 23-2022 کی مدت کے دوران ماہی گیری اور آبی زراعت کا سب سے بڑا پروڈیوسر رہا اور کل ہند پیداوار میں اس کا حصہ 12-2011 میں 17.7 فیصد سے بڑھ کر 23-2022 میں تقریباً 40.9 فیصد ہو گیا۔
********
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 7739)
(Release ID: 2027914)
Visitor Counter : 70