وزارت اطلاعات ونشریات

اٹھارہویں ایم آئی ایف ایف میں  فیبرس کیری کے ساتھ اسٹینسلیوسکی کے  اداکارانہ اسرار پر  ورکشاپ  کا انعقاد


اداکاری زندگی گزارنے کی طرح ہے، جسے ہمیشہ فطری ہونا چاہیے: فیبرس کیری

Posted On: 20 JUN 2024 8:31PM by PIB Delhi

ممبئی، 20 جون 2024

اٹھارہویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں آج اداکاری پر ایک انوکھے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ’’اداکاری آرٹ میں اسٹینسلیوسکی اصول کا استعمال‘‘ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس ورکشاپ  کی نظامت فرانسیسی- بیلاروسی  گروپ ڈیمین لے پرنٹیمس ٹیٹرو کے معروف فنی  ڈائریکٹر، فیبرس کیری نے کیا۔

ایک لائیو اور انٹرایکٹو سیشن میں، کیری نے روسی تھیٹر  دنیا کی مشہور شخصیت کونسٹنٹین اسٹینسلاوسکی کی زندگی اور فنکارانہ کامیابیوں پر گہرائی سے بات چیت کی ، ان کے منفرد انداز کی  بنیادوں پر بات کی۔ کیری نے اداکاری میں فطرت پرستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ’’اداکاروں کو ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔ اداکاری زندگی جینے کی طرح ہے۔‘‘

روایتی اداکاری کے مقابلے میں فطری کرداروں کے لیے اسٹینسلیوسکی کی ترجیح کو اجاگر کرتے ہوئے، کیری نے اسٹینسلیوسکی کے اپنے طریقہ کار میں اختیار کیے گئے سائنسی انداز کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ انہوں نے ہمیشہ اپنے کرداروں میں صداقت اور فطرت پسندی کو حاصل کرنے کا ہدف رکھا‘‘۔

تھیٹر اور آرٹ کی آفاقی زبان پر بحث کرتے ہوئے، کیری نے کہا ’’مواصلات کا مطلب صرف لفظ ہی نہیں ہوتے بلکہ یہ ارادے  اور جذبے کے بارے میں ہوتا ہے۔ ایک دلکش ڈرامہ ہمیشہ زبان اور ثقافت کی سرحدوں  کو عبور کرتا ہے، ناظری  سے گہری سطح پر جڑتا ہے۔‘‘

کیری نے اپنے ناظرین کو حقیقی معنوں میں موہ لینے کے لیے اداکاروں کے فطری اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک اداکار کو کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے، انہوں نے کہا ’’ایک اچھے اداکار کو کسی بھی قسم کی مشکل یا چیلنجنگ صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے بہت  چوکس رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘

کیری نے ابھرتے ہوئے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے  وہ اپنی پرفارمنس میں تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادیت کو اپنا لیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ  ’’ ناظرین کی توجہ حاصل  کرنے کے لیے آپ کو ہمیشہ کچھ منفرد، تخلیقی اور غیر معمولی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے‘‘۔

سیشن میں اسٹینسلیوسکی  اصول کے بارے میں قیمتی معلومات دی گئی اور اداکاری میں فطری پن، ہمدردی اور چوکس ہونے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایم آئی ایف ایف فنکارانہ عمدگی کو فروغ دینے اور اگلی نسل کے  اداکاروں   کو متحرک کرنے کا ایک پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ج ق۔ن ا۔

U-7598

                          



(Release ID: 2027763) Visitor Counter : 11


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Hindi_MP