کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اور صنعت کی وزارت کا بھارت منڈپم میں دسویں انٹرنیشنل یوگا ڈے کا اہتمام
Posted On:
21 JUN 2024 6:34PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کی وزارت نے آج بھارت منڈپم نئی دہلی میں دسویں بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام کیا۔ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد کامرس محکمے میں سکریٹری جناب سنیل برتھوال اور صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ محکمے میں سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے پروگرام میں حصہ لیا۔

پروگرام کا آغاز ایک مختصر افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس کے بعد یوگا سیشن ہوا۔ شرکا نے مختلف یوگا آسن پر نیام اور مراقبے کی مشقیں انجام دیں جن سے ان لوگوں کو یوگا سے حاصل ہونے والی توانائی کا تجربہ ہوا۔

2024 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اس کے قیام کے بعد سے انٹرنیشنل یوگا ڈے 2015 کے بعد سے ہرسال دنیا بھر میں 21 جون کو منایا جاتا ہے۔

اس پروگرام کے ساتھ ساتھ وزارت کے تحت بہت سی ذیلی تنظیموں اور دفاتر میں بھی دسویں بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام کیا گیا۔

*****
U.No:7702
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2027743)