سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی کے زیر اہتمام یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
Posted On:
21 JUN 2024 6:44PM by PIB Delhi
پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پرسنز ود فزیکل ڈس ایبلٹیز (پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی) نے یوگا کے 10 ویں عالمی دن کے موقع پر شان دار تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس سال کی تقریبات کا موضوع"خود اور معاشرے کے لیے یوگا" ہے۔ یہ تقریب نئی دہلی کے بارکھمبا روڈ پر واقع ماڈرن اسکول میں منعقد کی گئی جس میں 550 معذور افراد اور 200 سے زائد عملے اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس کیمپ کا مقصد صحت، بہبود اور شمولیت کو فروغ دینا تھا۔

اس تقریب میں حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و اختیارات جناب بی ایل ورما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے سکریٹری جناب راجیش اگروال بھی مہمان خصوصی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ تقریب کا آغاز معززین کی موجودگی میں شمعیں روشن کرنے سے ہوا۔
اپنے خطاب میں جناب بی ایل ورما نے لوگوں کی شرکت پر گہری مسرت کا اظہار کیا اور معذور افراد کی زندگی وں پر یوگا کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ایونٹ کی کامیابی میں گرانقدر کردار ادا کرنے پر تمام شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں انھوں نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی مسلسل حمایت کا بھی اعتراف کیا۔ جناب ورما نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا صرف ایک جسمانی ورزش کا طریقہ کار نہیں ہے بلکہ ایک جامع نظم و ضبط ہے جو جسم ، دماغ اور روح کو ہم آہنگ کرنے کے لیے سانس لینے کی تکنیک ، مراقبہ اور دماغی حرکت کو مربوط کرتا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ باقاعدگی سے مشق کے ذریعے یوگا لچک، طاقت اور مجموعی طور پر جسمانی تندرستی میں اضافہ کرتا ہے۔

تقریبات میں تصدیق شدہ یوگا انسٹرکٹرز کے ذریعے یوگاسن کے متاثر کن مظاہرے پیش کیے گئے، جن میں معذور افراد سمیت تمام افراد کے لیے یوگا کی رسائی اور فوائد کو دکھایا گیا۔

اس تقریب میں تمام شرکاء نے پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی (ڈی) کے ذریعے فراہم کردہ کسٹمائزڈ ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی میں یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات نے اتحاد، صحت اور شمولیت کے جذبے کی مثال پیش کی، جو اقوام متحدہ کی طرف سے شروع کیے گئے اس عالمی تہوار کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 7719
(Release ID: 2027724)